ہفتہ‬‮ ، 04 جنوری‬‮ 2025 

جہاں انسان اور جانور ایک ہی گھاٹ پر پانی پیتے ہوں، وہاں سے وزیراعلیٰ نامزد کرنا بہت بڑی بات ہے،آج لیڈر کس کی وجہ سے بنی؟ زرتاج گل جذباتی ہوگئیں

datetime 18  اگست‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (سی پی پی)پاکستان تحریک انصاف کی نومنتخب رکن قومی اسمبلی زرتاج گل وزیرنے کہا ہے کہ وہ اگر آج لیڈر بنی ہیں تو یہ ان کے لیڈر عمران خان کا خواب تھا، جو پورا ہوگیا۔وزیراعظم عمران خان کی تقریب حلف برداری میں شرکت سے قبل میڈیا سے گفتگو میں زرتاج گل کا کہنا تھا کہ ہمیں نمائندگی دینا عمران خان کا ویژن ہے اور آج میرا رکن قومی اسمبلی ہونا عمران خان کے خواب کی تعبیر ہے۔

جنوبی پنجاب سے تعلق رکھنے والے سردار عثمان بزدار کو وزیراعلیٰ پنجاب کے عہدے پر نامزد کرنے کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ جہاں انسان اور جانور ایک ہی گھاٹ پر پانی پیتے ہوں، وہاں سے وزیراعلیٰ نامزد کرنا بہت بڑی بات ہے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ تحریک انصاف کی پورے پنجاب اور جنوبی پنجاب میں سب سے زیادہ نشستیں ہیں۔واضح رہے کہ زرتاج گل 25 جولائی کو ہونے والے الیکشن میں قومی اسمبلی کی نشست این اے 191 ڈیرہ غازی خان سے مسلم لیگ (ن)کے اویس خان لغاری کے مقابلے میں 25 ہزار زیادہ ووٹ لے کر رکن قومی اسمبلی منتخب ہوئی ہیں، جنہیں بہت سراہا جارہا ہے۔زرتاج گل کے والدین کا تعلق شمالی وزیرستان سے ہے،جنہوں نے اپنی تعلیم لاہور سے حاصل کی اور پھر تحریک انصاف میں بطور رضاکار شمولیت اختیار کی اور اب وہ پی ٹی آئی کے ٹکٹ پر قومی اسمبلی پہنچ چکی ہیں۔اس سے قبل ایک انٹرویو میں زرتاج گل نے بتایا تھا کہ عمران خان نے ان سے پہلے دن ہی کہا تھا کہ وہ بہت بہادر ہیں اور آگے جاسکتی ہیں۔

موضوعات:



کالم



غرناطہ میں کرسمس


ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…