اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) وہ افراد جنھیں حال ہی میں پتا چلا ہو کہ ان کے گردے میں پتھری بننے کا رجحان ہے یا جو کافی عرصے سے گردے کی پتھری کے مرض میں مبتلا ہوں ،انھیں چا ہیے کہ وہ وہ افراد جنھیں حال ہی میں پتا چلا ہو کہ ان کے گردے میں پتھری بننے کا رجحان ہے یا جو کافی عرصے سے گردے کی پتھری کے مرض میں مبتلا ہوں ،انھیں چا ہیے کہ وہ روزانہ لیموں پانی پییں۔
لیموں پانی گردے میں پتھری بننے کے عمل کو روک دیتا ہے ،اس کی وجہ یہ ہے کہ لیموں میں تمام پھلوں کے مقابلے میں سڑک ایسڈ (CITRICACID) کی مقدار بہت زیادہ ہوتی ہے ۔یہ تیز اب گردے میں پتھریوں کے بننے کی رفتار کو حیرت انگیز طور پر کم کر دیتا ہے ۔امریکی شہر ڈر ہم میں واقع ڈیوک یونی ورسٹی کے کڈنی اسٹون سینٹر میں گردے کی پتھری میں مبتلا مریضوں کو ۴ برس تک لیموں کا پانی پلاکر علاج کیا گیا ۔اس علاج سے ان کے گردوں میں پتھری بننے کاعمل انتہائی سست ہوگیا اور انھیں کسی دوسرے علاج کی ضرورت نہیں پڑی ۔لیموں پانی گردوں کو صاف کرتا اور انھیں ہر قسم کے مضر اثرات سے بچاتا ہے۔ لیموں پانی پینے سے پیاس بڑھ جاتی ہے ۔مریض جب پانی زیادہ پیتا ہے تو جسم سے پانی پیشاپ کی صورت میں زیادہ خارج ہوتا ہے ،جس سے اس کے گردوں کی صحت پر اچھا اثر پڑ تا ہے ۔گر می کے موسم میں لیموں پانی روزانہ پییں ،یہ بہت مفید مشروب ہے