اسلام آباد (نیوز ڈیسک) عمران خان نے حلف برداری تقریب میں 1992ء کرکٹ ورلڈ کپ کی ٹیم کو شرکت کی دعوت دی ہوئی ہے، اس ٹیم کے رکن سلیم ملک نے تقریب حلف برداری میں شرکت سے معذرت کرلی ہے، اس سلسلے میں سابق کرکٹر سلیم ملک نے کہا کہ میں اور میری اہلیہ
حج کی ادائیگی کے لیے سعودی عرب جا رہے ہیں اس لیے تقریب میں شرکت نہیں کر سکیں گے، معروف کرکٹر نے کہا کہ حج کی ادائیگی پر جانے کی وجہ سے اس تقریب میں شرکت کرنا ممکن نہیں ہے، سلیم ملک نے عمران خان کے لیے نیک خواہشات اور دعاؤں کا اظہار کیا ہے۔