اتوار‬‮ ، 06 ستمبر‬‮ 2026 

عاطف اسلم نے یوم آزادی کے کنسرٹ پر بھارتی گانے کی خبریں، طویل خاموشی کے بعد عاطف اسلم کا ردعمل بھی سامنے آگیا،تنقید کرنیوالوں کو منہ توڑ جواب

datetime 10  اگست‬‮  2018 |

اسلام آباد (این این آئی) پاکستان کے معروف گلوکار عاطف اسلم نے سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ان خبروں کو جھوٹا قرار دیدیا جن میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ انہوں نے یوم آزادی کے حوالے سے منعقد ایک میوزک کنسرٹ میں بھارتی گانا گایا۔ٹوئٹر پر وائرل ہونے والی خبروں میں پاکستان کے ایک نیوز چینل کی جانب سے چلائی گئی خبر کا اسکرین شاٹ شیئر کرتے ہوئے کئی افراد نے عاطف اسلم کو تنقید کا نشانہ بنایا۔

صارفین نے گلوکار کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے ان کی حب الوطنی پر شک کیا اور الزام عائد کیا کہ عاطف اسلم نے اس عمل کے لیے بھاری معاوضہ وصول کیا۔سوشل میڈیا پر دعویٰ کیا گیا کہ عاطف اسلم نے امریکی شہر نیویارک میں پاکستانی کمیونٹی کی جانب سے منعقد کیے گئے یوم آزادی کے پروگرام میں ایک بھارتی گانا گایا۔سوشل میڈیا پر شیئر کی جانے والی خبروں اور ٹوئیٹس میں تقریب کی کوئی ویڈیو شیئر کیے بغیر دعویٰ کیا گیا کہ پاکستانی گلوکار نے اپنے ہی ملک کے یوم آزادی پر دشمن ملک کا گانا گایا ٗجہاں کئی صارفین نے عاطف اسلم کو تنقید کا نشانہ بنایا، وہیں کچھ صارفین اور معروف گلوکاروں نے ان کی سپورٹ بھی کی۔عاطف اسلم کی سپورٹ کرنے والے افراد کا کہنا تھا کہ تقریب کی ویڈیو شیئر کیے بغیر ایک جھوٹی خبر کی بنیاد پر گلوکار کی حب الوطنی پر شک کیا جا رہا ہے۔ساتھ ہی کچھ مداحوں نے عاطف اسلم کی حب الوطنی کی مثالیں دینے کیلئے ان کی جانب سے ملک سے محبت کی باتوں کی ویڈیوز بھی شیئر کیں۔معروف گلوکار و موسیقار شفقت امانت علی خان نے بھی عاطف اسلم کی حمایت کی اور کہا کہ موسیقی پاکستانی یا بھارتی نہیں ہوتی وہ صرف میوزک ہی ہوتی ہے۔خود پر تنقید اور جھوٹی خبر وائرل ہونے کے بعد عاطف اسلم نے بھی ٹوئیٹ کے ذریعے وضاحت کرتے ہوئے یوم آزادی کے کنسرٹ پر بھارتی گانے کی خبر کو بے بنیاد قرار دیا ٗگلوکار نے مختصر ٹوئٹ میں خبر کو جھوٹا قرار دیتے ہوئے لکھا کہ بے شک اللہ عزت دینے اور رکھنے والا ہے،

سبز جھنڈا میری پہچان ہے۔گلوکار نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر بھی پوسٹ جاری کی جس میں انہوں نے ان تمام مداحوں کا شکریہ ادا کیاجنہوں نے ان کے خلاف جاری جھوٹی خبر کے خلاف ان کا ساتھ دیا۔عاطف اسلم نے انسٹاگرام پوسٹ میں کہا کہ ان کے مداح جانتے ہیں کہ وہ سبز حلالی پرچم کی کتنی عزت کرتے ہیں ٗ انہوں نے لکھا کہ ان کے مداح ان کے خلاف جھوٹی خبروں اور پروپیگنڈا کا جواب ٹھیک طرح سے دینا جانتے ہیں۔عاطف اسلم نے لکھا کہ نئے پاکستان میں الزام لگانے والے افراد ان سب کو عزت دینا جان جائیں گے، جنہوں نے پوری دنیا میں اپنے ملک کا نام روشن کیا۔



کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پندرہواں حصہ)


ہمارے زمانے میں ڈاک خانہ اور ریلوے سب سے بڑے ادارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چودہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں کرائے پر سائیکل ملتی تھی‘ یہ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیرہواں حصہ)

میرا پورا بچپن چیری بلوسم شوپالش سے اپنے اور…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(بارہواں حصہ)

ہم بچپن میں دو سنگین مسائل کا شکار تھے‘ ٹیلی…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مقدس مہینہ ایک بار پھر ہمارے درمیان…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(گیارہواں حصہ)

ہم ڈاک خانے والی گلی میں رہتے تھے‘ گلی کے شروع…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دسواں حصہ)

ہمارے بچپن میں واش رومز یا ٹوائلٹس چھتوں پر ہوتے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(نواں حصہ)

مجھے مدت بعد پتا چلا میری عمر کے لوگوں کی کام…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آٹھواں حصہ)

ہم کھاریاں سے لالہ موسیٰ شفٹ ہو گئے‘ ہماری گلی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(ساتواں حصہ)

جنگ کے زمانے میں رات کے وقت بلیک آئوٹ ہو جاتا…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چھٹا حصہ)

1971ء کے آخر میں پاکستان اور بھارت کی جنگ شروع ہو…