جمعہ‬‮ ، 04 جولائی‬‮ 2025 

معاوضہ بڑھانے پر کرینہ کپور کی مانگ میں اضافہ ہو گیا

datetime 10  اگست‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ممبئی (شوبز ڈیسک)سپر ہٹ فلمیں دینے کے بعد اداکاروں کی جانب سے اپنا معاوضہ بڑھانا کوئی نئی بات نہیں۔رواں برس کے آغاز میں ریلیز ہونے والی بولی وڈ کی متنازع فلم ‘پدماوت’ کی اداکارہ دپیکا پڈوکون نے پدماوتی کا کردار ادا کرنے کے بعد اپنا معاوضہ بڑھا کر 13 کروڑ روپے کرلیا تھا۔اسی طرح اداکارہ کنگنا رناوٹ نے بھی سمرن اور رنگون جیسی فلموں کے بعد آنے والی فلم

’منی کارنیکا: دی کوئی آف جھانسی’ میں اپنا معاوضہ بڑھا لیا تھا۔اطلاعات ہیں کہ جہاں دپیکا پڈوکون ایک فلم میں کام کا معاوضہ 13 کروڑ لے رہی ہیں وہیں اب کنگنا رناوٹ بھی فلم کا معاوضہ 11 کروڑ روپے لے رہی ہیں۔تاہم زیادہ معاوضہ لینے اداکاراؤں کی فہرست میں اب ایک اور مزید اداکارہ کا اضافہ ہوچکا ہے۔بولی وڈ بیبو کرینہ کپور نے بچے کی پیدائش کے بعد ریلیز ہونے والی اپنی پہلی فلم ‘ویرے دی ویڈنگ’ کی کامیابی کے بعد اپنا معاوضہ بڑھا لیا۔بھارتی نشریاتی ادارے ’مڈ ڈے’ نے اپنی رپورٹ میں بتایا کہ اگرچہ ‘ویرے دی ویڈنگ’ کی فلم ایک نہیں بلکہ 4 خواتین کی فلم تھی جس میں چاروں نے اہم کردار ادا کیے۔تاہم اس فلم کی کامیابی کے بعد کرینہ کپور نے اپنا معاوضہ بڑھاکر خود کو زیادہ معاوضہ لینے والی اداکاراؤں کی فہرست میں شامل کرلیا۔ادارے نے ذرائع سے اپنی خبر میں بتایا کہ اب کرینہ کپور نے اپنے معاوضے میں ایک دم 3 کروڑ روپے کا اضافہ کرلیا۔رپورٹ کے مطابق اب کرینہ کپور نے اپنا معاوضہ 10 کروڑ روپے کردیا ہے جب کہ ویرے دی ویڈنگ تک ان کا معاوضہ 7 کروڑ روپے تھا۔اس سے زیادہ دلچسپ خبر یہ ہے کہ جیسے ہی کرینہ کپور نے اپنے معاوضے میں اضاف کیا ہے، انہیں متعدد فلموں کی پیش کش موصول ہوئی ہے۔اطلاعات ہیں کہ کرینہ کپور جلد ہے اکشے کمار کے ساتھ کرن جوہر کی فلم میں بھی کام کرتی نظر آئیں گی۔علاوہ ازیں کرینہ کپور کو شاہ رخ خان کی آنے والی فلم ’’سلیوٹ‘‘ میں بھی کاسٹ کیے جانے کا امکان ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…