اسلام آباد (نیوز ڈیسک )دنیا بھر میں پرسنل کمپیوٹرز میں استعمال ہونے والے آپریٹنگ نظام ونڈوز کا آخری ورژن ونڈوز 10 ہوگا۔اس بات کا اعلان مائیکروسافٹ میں ترقیاتی عمل کے شعبے کے ایگزیکٹو جیری نکسن نے اس ہفتے شکاگو میں ’مائیکروسافٹ اگنائٹ کانفرنس‘ کے دوران تقریر کرتے ہوئے کیا۔ان کا کہنا تھا کہ ڈیسک ٹاپ کمپیوٹرز پر پر عرصے سے چلنے والے ونڈوز آپریٹنگ سسٹم کے لیے ونڈوز 10 ’آخری ورڑن‘ ہوگا۔مائیکروسافٹ کا کہنا ہے کہ نکسن کا بیان اس تبدیلی کا عکاس ہے جو اس سافٹ ویئر کی تیاری کے سلسلے میں آنے والی ہے۔کمپنی خود بھی پہلے ہی ایسی ہی بات کر چکی ہے تاہم اس کا کہنا ہے کہ وہ ونڈوز کو مستقبل میں اپ ڈیٹ کرے گی جیسے کہ ونڈوز ماضی میں بھی ’اپ ڈیٹ ہوتی رہی ہے۔‘فرم کے مطابق ونڈوز 10 کے بعد ایک نیا ورڑن پیش کرنے کی بجائے اسی ورڑن کو باقاعدگی سے بہتر بنایا جاتا رہے گا۔ایک بیان میں مائیکروسافٹ کا کہنا ہے کہ ’ونڈوز کو بطور ایک خدمت کے پیش کیا جائے گا جس میں نت نئی چیزیں ہوں گی اور جیسے اس کے اپ ڈیٹ جاری کیے جاتے ہیں ویسے ہی اپ ڈیٹس ہوں گے۔‘بیان میں یہ بھی کہا گیا کہ ’فرم کو توقع ہے کہ ونڈوز کا مستقبل طویل عرصے پر محیط ہوگا۔‘کمپنی کے مطابق ابھی یہ فیصلہ نہیں ہوا کہ ونڈوز 10 کے بعد سے اس آپریٹنگ سسٹم کو کیا پکارا جائے گا۔مائیکروسافٹ کو اپ ڈیٹس جاری رکھنے اور نئے نمایاں اوصاف بنانے کے لیے بہت محنت کرنا ہو گی۔ اور یہ سوال باقی رہے گا کہ تجارتی صارف کس طرح تبدیلی قبول کریں گے اور مائیکروسافٹ نئی تبدیلی کے لیے مدد کس طرح فراہم کرے گی۔اس کا مطلب یہ نہیں کہ ونڈوز اب رک گئی ہے اور آئندہ کبھی آگے نہیں جائے گی۔ بلکہ اس کے برعکس ہوگا اور ونڈوز کے اپ ڈیٹ اب جلدی جلدی جاری کیے جائیں گے۔سٹیو کلین ہینس مائیکروسافٹ پر نگاہ رکھنے والی تجزیے کی کمپنی’گارٹنر‘ کے تحقیق پر مامور نائب صدر سٹیو کلین ہینس کے مطابق ’ونڈوز 11 نہیں آئے گی۔‘انھوں نے کہا کہ مائیکروسافٹ نے ماضی میں ونڈوز نائن کے نام سے ارادتاً گریز کیا تھا اور ماضی کی ڈگر سے ہٹنے کے لیے ونڈوز 10 کا نام استعمال کیا تھا۔تاہم انھوں نے کہا کہ ایسا کرنے سے مائیکروسافٹ اور اس کے صارفین کے لیے بہت سی مشکلات پیدا ہوئیں۔ہر تیسرے سال مائیکروسافٹ کو سوچنا پڑتا تھا اور اپنا اگلا اہم آپریٹنگ سسٹم تیار کرنا پڑتا تھا۔ ڈیویلپر ایک جگہ بند ہو جاتے اور تین برس پہلے صارفین نے جو چاہا ہوتا تھا ویسا ہی کوئی ورڑن تیار ہو کر سامنے آ جاتا۔‘انھوں نے کہا کہ مائیکروسافٹ کو لوگوں کو یہ یقین دلانے کے لیے کہ انھیں اس نئے ورڑن کی ضرورت ہے بہت محنت کے ساتھ مارکٹینگ کرنی پڑتی اور بہت زیادہ پیسہ لگانا پڑتا۔ انھیں یہ بھی کہنا پڑتا کہ اس سے بہتر چیز پہلے کبھی تیار نہیں ہوئی۔سٹیو کلین ہینس نے بتایا کہ مائیکروسافٹ کو ونڈوز کے وجہ سے ملنے والی آمدن کا بہت زیادہ حصہ نئے ذاتی کمپیوٹروں (پی سیز) کی فروخت سے حاصل ہوتا تھا اور کمپنی اب جو تبدیلی لا رہی ہے اس سے آمدن متاثر نہیں ہوگی۔مجموعی طور پر یہ ایک مثبت قدم ہے لیکن اس میں کچھ خطرات بھی ہیں۔‘رپورٹ کے سٹیو کلین ہینس کا کہنا تھا کہ ’مائیکروسافٹ کو اپ ڈیٹس جاری رکھنے اور نئے نمایاں اوصاف بنانے کے لیے بہت محنت کرنا ہو گی۔ اور یہ سوال باقی رہے گا کہ تجارتی صارف کس طرح تبدیلی قبول کریں گے اور مائیکروسافٹ نئی تبدیلی کے لیے مدد کس طرح فراہم کرے گی۔‘تاہم انھوں یہ بھی کہا کہ ’اس کا مطلب یہ نہیں کہ ونڈوز اب رک گئی ہے اور آئندہ کبھی آگے نہیں جائے گی۔ بلکہ اس کے برعکس ہوگا اور ونڈوز کے اپ ڈیٹ اب جلدی جلدی جاری کیے جائیں گے۔‘
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چھٹا حصہ)
-
سعودی عرب کا پاکستانی شہریت ترک کرنے والوں کے لیے بڑا اعلان
-
اسلام آباد میں 258 چینی شہری گرفتار
-
آئی سی سی ورلڈکپ 2027 میں براہ راست رسائی حاصل کرنے والی 10 ٹیمیں فائنل
-
بارشوں کے نئے اسپیل کی پیشگوئی، گرج چمک کیساتھ بارش کا امکان
-
منشیات کیس: عدالت نے ملزمہ انمول عرف پنکی کو بری کر دیا
-
رواں ہفتے تمام بینک 3 دن بند رہیں گے، اعلان ہوگیا
-
سابق کرکٹر عاقب جاوید کی بیٹی کی برطانیہ میں شادی، تصاویر وائرل
-
حکومت کاپیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان
-
انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرانے والوں کے لیے گفٹ اسکیم ! اہم خبر آگئی
-
معروف ٹک ٹاکر وکیل میاں بلال عبداللہ گرفتار
-
مسلسل تیزی کو بریک لگ گئی، سونے کی قیمتوں میں کمی
-
ربیع الاول کے چاند سے متعلق اعلان ہوگیا
-
مال روڈ پر فائرنگ کرنے والا پی ٹی آئی کا سرگرم رکن ہلاک، اہم انکشافات سامنے آگئے



















































