بنوں(سی پی پی)پی کے 90 بنوں میں تمام پولنگ سٹیشن پر دوبارہ گنتی کی درخواست منظور کر لی گئی۔تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کے امیدوار ملک عدنان نے پی کے بنوں 90 میں تمام پولنگ سٹیشن پر دوبارہ گنتی کی درخواست دائر کردی جس میں موقف اختیار کیا گیا ہے ۔
دوبارہ گنتی میں اکرم درانی کی 173 ووٹوں کی برتری ختم ہو گئی، عدالت سے درخواست ہے کہ تمام پولنگ سٹیشن پر دوبارہ گنتی کی جائے۔آر او نے پی کے 90 بنوں میں دوبارہ گنتی کی درخواست منظور کر لی۔واضح رہے کہ پی کے 90 بنوں سے ایم ایم اے کے اکرم خان درنی کامیاب ہوئے تھے۔