اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) نے اعلان کیا ہے کہ جن حلقوں میں خواتین ووٹرز کی تعداد 10 فیصد سے کم ہوئی وہاں کے نتائج کالعدم قرار دے دیے جائیں گے۔ ملک بھر میں آج قومی و صوبائی اسمبلی کی نشستوں پر ہونیوالے 10 کروڑ سے زائد ووٹر اپنا حق رائے دہی استعمال کریں گے۔ الیکشن کمیشن کی جانب سے
سینٹرل مانیٹرنگ اینڈ کنٹرول روم قائم کردیا گیا ہے جو آج کی صبح 6 بجے سے کام شروع کرچکا ہے، سیل میں 12 ٹیمیں تشکیل دی گئیں جن میں سے ہر ٹیم میں 3 افراد ہیں جبکہ اس کی سربراہی ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل کے سپرد کی گئی۔ای سی پی ذرائع کے مطابق 25 جولائی کو پاک فوج کے ساٹھے 3 لاکھ اور پولیس کے چار لاکھ جوان اپنی ڈیوٹیاں انجام دیں گے