بدھ‬‮ ، 21 جنوری‬‮ 2026 

ڈیبیو فلمیں نہ دیکھنے والی ماؤں کے بچے انڈسٹری کے مقبول ترین اداکار بن گئے

datetime 22  جولائی  2018 |

ممبئی(شوبز ڈیسک) بالی ووڈ کے ہر فنکار کی خواہش ہوتی ہے کہ وہ اپنے بچوں کی ڈیبیو فلم دیکھ سکیں لیکن چند فنکاروں کی مائیں ان کی ڈیبیو فلم سے پہلے ہی دنیا فانی سے رخصت ہوگئیں۔ بھارتی فلم نگری میں ڈیبیو کرنا ہر اداکار کا خواب ہوتا ہے اور اس کے لیے وہ انتھک محنت کرتے ہیں لیکن انڈسٹری میں موجود فنکاروں کے لیے فلم نگری میں اپنے بچوں کو متعارف کروانا زیادہ مشکل نہیں ہوتا۔

البتہ اس موقع پر ان نئے فنکاروں کو اپنے والدین کی حمایت کی اشد ضرورت ہوتی ہے اور خود وہ بھی اپنے بچوں کی ڈیبیو فلم کا بے صبری سے انتظار کرتے ہیں لیکن کچھ بدقسمت اداکار اور اداکارئیں ایسی بھی گزریں ہیں جن کی ڈیبیو فلم سے پہلے ہی ان کی مائیں انتقال کرگئیں۔اپنی پہلی ہی فلم ’دھڑک‘ سے فلم انڈسٹری کو متاثر کرنے والی اداکارہ جھانوی کپور نے جب فلم سائن کی تو ان کی ماں آنجہانی ادکارہ سری دیوی زندہ تھیں اور انہوں نے شوٹنگ میں اپنی بیٹی کی رہنمائی بھی کی لیکن بدقسمتی سے وہ اپنی بیٹی کی پہلی فلم نہ دیکھ سکیں اور دبئی کے ایک ہوٹل کے باتھ ٹب میں گرکر انتقال کرگئیں۔انڈسٹری میں سنجو بابا کے نام سے پہچانے جانے والے سنجے دت نے اپنے فلم کیریئر میں متعدد کامیاب فلمیں کیں تاہم سنجو کا شمار بھی ان اداکاروں میں ہوتا ہے جو تمام تر خواہش کے باوجود ڈیبیو فلم اپنی ماں کو نہ دکھاسکے اور اس سے پہلے ہی وہ دنیا سے رخصت ہوگئیں، سنجے دت کی یہ کہانی حال ہی میں ریلیز ہونے والی ان کی فلم ’سنجو‘ میں بھی شامل کی گئی ہے۔فلم نگری میں بطور اسسٹنٹ پروڈیوسر سے قدم رکھنے والے ارجن کپور معروف فلمساز و ہدایتکار بونی کپور کی پہلی اہلیہ کے بیٹے ہیں جو اب تک فلم ’عشق زادے، ہاف گرل فرینڈ، غنڈے اور ٹواسٹیٹ سمیت کئی فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھا چکے ہیں لیکن اْن کی کامیابی کے سفر کی ابتدائی ڈیبیو فلم ’عشق زادے‘ سے ڈیڑھ ماہ قبل ہی اْن کی والدہ مونا شاؤری کپور کینسر کی وجہ سے انتقال کر گئی تھیں۔بالی ووڈ میں شہنشاہ رومانس کہلانے والے شاہ رخ خان نے ایک عرصے تک بالی ووڈ پر راج کیا اور اب تک کرتے آرہے ہیں لیکن ان دنوں ان کی فلموں کو وہ کامیابی نہیں مل پارہی، اس کے باوجود انہیں بالی ووڈ کنگ سمجھا جاتا ہے لیکن انڈسٹری میں داخلے سے قبل شاہ رخ خان کے والدین انتقال کرگئے تھے لیکن وہ ہمیشہ کہتے ہیں اْن کی والدہ لطیف فاطمہ خان انہیں سپر اسٹار دیکھنا چاہتی تھیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



تہران میں کیا دیکھا(دوم)


مجھے2024ء میں تہران میں امام خمینی کا گھر اور ایران…

تہران میں کیا دیکھا

ہمارا گروپ 25 دسمبر 2025ء کو تہران پہنچا‘ اسلام…

چھوٹی چھوٹی نیکیاں اور بڑے معجزے

اسلام آباد کا بائیس سالہ طالب علم طلحہ ظہور…

ونڈر بوائے

یہ بنیادی طور پر تین پاشائوں کی کہانی ہے‘ طلعت…

سہیل آفریدی کا آخری جلسہ

وہ جنرل کے سامنے بیٹھا‘ تھوڑی دیر دائیں بائیں…

ذورین نظامانی غلط نہیں کہہ رہا

والد صاحب نے مجھے پکڑ لیا‘ ان کے ہاتھ میں جوتا…

پرسی پولس

شیراز ریجن کا اصل کمال پرسی پولس (Persepolis) ہے‘ یہ…

سائرس یا ذوالقرنین

میرے سامنے پتھروں کی مستطیل عمارت تھی‘ فرش کے…

ایک دن ذوالقرنین کے مقبرے پر

میدان کی پچھلی جانب پہاڑ تھے‘ ان پر تازہ برف…

کام یابی کے دو فارمولے

کمرہ صحافیوں سے بھرا ہوا تھا‘ دنیا جہاں کا میڈیا…

وزیراعظم بھینسیں بھی رکھ لیں

جمشید رتن ٹاٹا بھارت کے سب سے بڑے کاروباری گروپ…