معروف سیاسی جماعت کے اہم رہنما نے اقتدارمیں آنے کے بعد ملک کے ہر غریب گھرانے کو ماہانہ 50 ہزار روپے دینے کا اعلان کر دیا

20  جولائی  2018

لاہور(نیوز ڈیسک) ہماری حکومت آئی تو ہم غریبوں کے لیے قانون سازی کریں گے اور غریب عوام کے لیے پالیسیاں بنائیں گے، اس بات کا اعلان برابری پارٹی کے سربراہ جواد احمد کیا، انہوں نے کہا کہ ہم لوگ پارلیمنٹ میں جا کر غریبوں کے حق میں قانون سازی کریں گے

اور اگر ہم حکومت میں آئے تو غریبوں کے لیے پالیسیاں بنائیں گے۔  برابری پارٹی پاکستان کے چیئرمین جواد احمد نے غریب گھرانوں کے لیے ماہانہ 50 ہزار روپے کے معاوضے کا اعلان کر دیا۔ جواد احمد نے کہا کہ ہماری جماعت کے منشور کا بنیادی نکتہ معاشی جبر کا خاتمہ ہے اور یہ ملک کی واحد جماعت ہے جو یہ چاہتی ہے کہ عام آدمی کے بنیادی حقوق اسے اس کے گھر کی دہلیز پر حاصل ہوں جو جمہوریت کا حسن ہے۔ جواد احمد نے مزید کہا کہ ہم بے روزگاری کے خاتمے کے لیے دیہاتی علاقوں میں انڈسٹری لگا کر لوگوں کو بہتر تعلیم اور ٹریننگ کے مواقع مہیا کریں گے اور ہمارا انتخابی نشان گیٹ عوام کے لیے خوشحالی کا راستہ کھولے گا۔ برابری پارٹی کے سربراہ جواد احمد نے کہا کہ ہم چاہتے ہیں کہ لوگوں کی کم از کم آمدنی اتنی ہو جس سے ان کی تمام ضرورتیں پوری ہو سکیں اور ان کے بچوں کو عالمی معیار کی تعلیم مفت حاصل ہو اور انہیں اپنا علاج کرانے کے لیے کسی کے آگے ہاتھ نہ پھیلانا پڑیں۔ برابری پارٹی کے سربراہ جواد احمد نے کہا کہ ہم چاہتے ہیں کہ ریاست عوام کے حقوق کی محافظ ہو اور یہ صرف اسی صورت میں ہو سکتا ہے جب برابری پر مبنی پاکستان کا آغاز ہو۔  ہماری حکومت آئی تو ہم غریبوں کے لیے قانون سازی کریں گے اور غریب عوام کے لیے پالیسیاں بنائیں گے، اس بات کا اعلان برابری پارٹی کے سربراہ جواد احمد کیا

موضوعات:



کالم



کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟


فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…