پشاور(آئی این پی) سربراہ پاک فوج جنرل قمر جاوید باجوہ نے پشاور پہنچ کر خودکش حملے میں شہید ہونے والے عوامی نیشنل پارٹی کے رہنما ہارون بلور کے اہلخانہ سے اظہار تعزیت کیا۔آرمی چیف پشاور میں ہارون بلور کی رہائش گاہ پہنچے تو ان کے ہمراہ کور کمانڈر پشاور لیفٹیننٹ جنرل نذیر احمد بٹ اور ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور بھی تھے۔سربراہ پاک فوج نے
ہارون بلور کے اہلخانہ سے ان کی شہادت پر اظہار تعزیت کیا اور دعائے مغفرت بھی کی۔اس موق پر آرمی چیف کا کہنا تھا کہ بلور خاندان نے بہادری سے دہشتگردی کا مقابلہ کیا ہے۔ واضح رہے کہ 10 جولائی کو انتخابی مہم کے سلسلے میں ہارون بلور پشاور کے علاقے یکہ توت میں کارنر میٹنگ میں موجود تھے جہاں خودکش حملے میں ان سمیت 20 افراد جاں بحق ہو گئے تھے تاہم مزید 2 زخمی افراد ہسپتال میں جان کی بازی ہار گئے جس سے تعداد 22 تک پہنچ گئی ہے۔دریں اثنا نگران وزیراعظم جسٹس (ر) ناصر الملک نے ہارون بلور کے اہل خانہ سے تعزیت کی اور فاتحہ خوانی کی‘ نگران وفاقی وزیر داخلہ اعظم خان اور دیگر حکام نے بھی بلور خاندان سے تعزیت کی۔جمعرات کو نگران وزیراعظم بلور ہائوس پہنچے۔ نگران وزیراعظم نے ہارون بلور کے اہل خانہ سے تعزیت کی اور فاتحہ خوانی کی۔ گورنر کے پی کے ‘ نگران وزیراعلیٰ جسٹس (ر) دوست محمد بھی وزیراعظم کے ہمراہ تھے۔ اس کے علاوہ نگران وفاقی وزیر داخلہ اعظم خان اور دیگر حکام نے بھی بلور خاندان سے تعزیت کی۔آرمی چیف پشاور میں ہارون بلور کی رہائش گاہ پہنچے تو ان کے ہمراہ کور کمانڈر پشاور لیفٹیننٹ جنرل نذیر احمد بٹ اور ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور بھی تھے۔سربراہ پاک فوج نےہارون بلور کے اہلخانہ سے ان کی شہادت پر اظہار تعزیت کیا اور دعائے مغفرت بھی کی۔اس موق پر آرمی چیف کا کہنا تھا کہ بلور خاندان نے بہادری سے دہشتگردی کا مقابلہ کیا ہے۔