پیر‬‮ ، 07 جولائی‬‮ 2025 

فٹ بال ورلڈ کپ کے کوارٹر فائنل مرحلے کا آج سے آغاز

datetime 6  جولائی  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ماسکو (مانیٹرنگ ڈیسک) روس میں جاری ورلڈ کپ فٹ بال ٹورنامنٹ اختتامی مراحل کی جانب گامزن ہے اور ایونٹ کے کوارٹر فائنل مرحلے کا آج سے آغاز ہو رہا ہے جہاں یوراگوئے کی ٹیم فرانس اور بیلجیئم کا برازیل سے ہو گا۔21ویں فٹبال ورلڈ کپ کے دلچسپ مقابلوں اور عالمی ٹائٹل کے حصول کی جنگ جاری ہے اور اب ایونٹ اپنے آخری مرحلے میں داخل ہو گیا ہے جس کے صرف 8 میچز باقی ہیں۔

ایونٹ میں بڑے بڑے برج الٹ چکے ہیں اور دفاعی چیمپیئن جرمنی کے بعد لیونل میسی کی ارجنٹائن اور کرسٹیانو رونالڈو کی پرتگال کے ساتھ ساتھ اسپین، ایشیائی ٹیم جاپان اور میکسیکو کی ٹیمیں بھی ٹائٹل کی دوڑ سے باہر ہو چکی ہیں۔ آج سے ایونٹ کے کوارٹر فائنل مرحلے کا آغاز ہو گا جہاں دو میچز کھیلے جائیں گے۔ پہلے کوارٹر فائنل میچ میں یوراگوئے کا مقابلہ فرانس کی ٹیم سے ہوگا جو پاکستان کے معیاری وقت کے مطابق شام سات بجے شروع ہوگا۔ دوسرا کوارٹر فائنل میچ میں بیلجیئم کو 5 مرتبہ کی عالمی چیمپئن برازیل کا چیلنج درپیش ہوگا اور یہ میچ پاکستانی وقت کے مطابق رات 11بجے شروع ہوگا۔ میگا ایونٹ کے آخری دو کوارٹر فائنل میچز ہفتہ کو کھیلے جائینگے جہاں تیسرا کوارٹر فائنل میچ سوئیڈن اور 1966 کی عالمی چیمپیئن انگلینڈ کی ٹیموں کے درمیان کھیلا جائے گا جبکہ چوتھے اور آخری کوارٹر فائنل میچ میزبان روس اور کروشیا کی ٹیمیں مدمقابل ہوں گی۔ کوارٹر فائنل مرحلے کے اختتام پر میگا ایونٹ کا پہلا سیمی فائنل میچ 10 جولائی کو جبکہ دوسرا سیمی فائنل میچ 11 جولائی کو کھیلا جائے گا۔ ٹورنامنٹ میں تیسری پوزیشن کے لیے میچ 14 جولائی کو کھیلا جائے گا جبکہ فٹبال کے نئے عالمی چیمپیئن کا فیصلہ 15 جولائی کو ہو گا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)


دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…