جمعرات‬‮ ، 05 فروری‬‮ 2026 

سام سنگ گلیکسی نوٹ 9 کی قیمت کیا ہوگی؟

datetime 30  جون‬‮  2018 |

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) سام سنگ کا نیا فلیگ شپ فون گلیکسی نوٹ 9 ویسے تو 9 اگست کو متعارف کرایا جائے گا مگر اس کے تمام تر فیچرز اور قیمت پر مشتمل ریویو ابھی ہی سامنے آگیا ہے۔ ایلڈر مورٹینز روسی بلاگر ہیں جنہیں ماضی میں متعدد بار سام سنگ کے فونز کو استعمال کرنے کا موقع ریلیز سے پہلے ملا، جس کی وجہ سے انہیں جنوبی کورین کمپنی کی ڈیوائسز کے لیے انتہائی قابل اعتبار مانا جاتا ہے۔

انہیں گلیکسی نوٹ 9 کو استعمال کرنے کا موقع ملا اور اب ریویو میں تمام تر تفصیلات سامنے آگئی ہیں۔ سام سنگ گلیکسی نوٹ 9 کی تاریخ رونمائی سامنے آگئی ریویو کے مطابق پراسیسر کے لحاظ سے نوٹ نائن 2 ورژن میں سامنے آئے گا جیسے عام طور پر سام سنگ کے فلیگ شپ فونز میں ہوتا ہی ہے، کچھ مارکیٹوں کے لیے کوالکوم اسنیپ ڈراگون جبکہ دیگر کے لیے کمپنی کا اپنا ایکسینوس پراسیسر۔ گلیکسی نوٹ 9 کا بیسک ماڈل سکس جی بی ریم اور 128 جی بی کے ساتھ ہوگا، مگر اس کے ساتھ ساتھ 8 جی بی ریم اور 256 جی بی اسٹوریج، 8 جی بی ریم اور 512 جی بی اسٹوریج والے ورژن بھی ہوں گے۔ اس طرح یہ سام سنگ کا 8 جی بی ریم اور 512 جی بی اسٹوریج والا پہلا فون بھی ثابت ہوگا، اس کے ساتھ ساتھ تمام ورژن میں مائیکرو ایس ڈی کارڈ سپورٹ موجود ہوگی۔ جہاں تک کیمرہ سسٹم کی بات ہے تو یہ کافی حد تک گلیکسی ایس 9 پلس جیسا ہوگا، یعنی ایک لینس 2 آپرچرز کے ساتھ ہوگا، کم روشنی میں فوٹوگرافی کی صلاحیت پہلے سے بہتر کی جائے گی جبکہ آپٹیکل امیج اسٹیبلائزیشن کو بھی بہتر بنایا جائے گا۔ فون کے اے آر ایموجی فیچر کو بھی اپ گریڈ کیا جائے گا۔ اسی طرح بیٹری بھی پہلے سے زیادہ بہتر یعنی 4000 ایم اے ایچ کی ہوگی جو کہ 2 دن سے زیادہ کام کرسکے گی جبکہ لگاتار 25 گھنٹے تک فل برائٹنس کے ساتھ ویڈیو چلائی جاسکے گی، خیال رہے کہ نوٹ 8 میں 3300 ایم اے ایچ بیٹری دی گئی تھی۔

سام سنگ گلیکسی نوٹ 9 پہلے سے بہتر کیسے ہوگا؟ گلیکسی نوٹ 9 میں نیا ایس پین اسٹائلوس بھی دیا جارہا ہے جس میں بلیوٹوتھ سپورٹ ہوگی۔ یہ فون 6.4 انچ کے خم کھائے ہوئے انفٹنی ڈسپلے کے ساتھ ہوگا جس میں 18:5:9 اسپیکٹ ریشو دیا گیا ہے جیسا گزشتہ سال کے نوٹ 8 میں دیکھا گیا تھا۔ اس فون میں فنگر پرنٹ سنسر کے ساتھ فیس اور آئی آر آئی اسکینر بھی ڈیوائس کو ان لاک کرنے کے لیے بدستور موجود ہوگا۔

اس رپورٹ سے اندازہ ہوتا ہے کہ اس فون کے حوالے سے سامنے آنے والی لیکس میں جو فیچر بیان کیے گئے تھے وہ حقیقت سے قریب تھے۔ ریویو میں اس فون کی قیمت بھی بتائی گئی ہے جو کہ 70 ہزار روسی روبل (ایک لاکھ 35 ہزار پاکستانی روپے سے زائد) سے شروع ہوگی ۔ اگر اس کی قیمت واقعی اتنی ہوتی ہے تو یہ سام سنگ کی تاریخ کا سب سے مہنگا فون بھی ثابت ہوگا۔

موضوعات:



کالم



آئل اینڈ سپیس وار


مجھے ایران میں مظاہروں کی پہلی اطلاع 31دسمبر 2025ء…

محبت تا ابد

وہ بے چارہ 1627ء تک غیر معروف اور نامعلوم تھا‘…

اصفہان میں دو دن

کاشان سے اصفہان کے لیے دو راستے ہیں‘ پہلا راستہ…

کاشان میں ایک دن

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر واقع ہے‘…

قم میں آدھا دن

ہم تیسرے دن قم روانہ ہو گئے‘ قم تہران سے ڈیڑھ…

تہران میں کیا دیکھا (سوم)

مجھے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

تہران میں کیا دیکھا(دوم)

مجھے2024ء میں تہران میں امام خمینی کا گھر اور ایران…

تہران میں کیا دیکھا

ہمارا گروپ 25 دسمبر 2025ء کو تہران پہنچا‘ اسلام…

چھوٹی چھوٹی نیکیاں اور بڑے معجزے

اسلام آباد کا بائیس سالہ طالب علم طلحہ ظہور…

ونڈر بوائے

یہ بنیادی طور پر تین پاشائوں کی کہانی ہے‘ طلعت…

سہیل آفریدی کا آخری جلسہ

وہ جنرل کے سامنے بیٹھا‘ تھوڑی دیر دائیں بائیں…