جمعرات‬‮ ، 07 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

فیس بک اسمارٹ فونز سے لوگوں کی باتیں ریکارڈ کرنے کی خواہشمند؟

datetime 29  جون‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) دنیا بھر میں فیس بک کے 2 ارب سے زائد جبکہ پاکستان میں ہی کروڑوں صارفین موجود ہیں مگر کیا آپ یہ سوچتے ہیں کہ سماجی رابطے کی یہ ویب سائٹ ہر وقت ہم لوگوں کی باتیں بھی سنتی رہتی ہے؟ یہ وہ دعویٰ ہے جو متعدد افراد اور ماہرین کی جانب سے آتا ہے اور ان کے بقول فیس بک اور انسٹاگرام ایپ لوگوں کے اسمارٹ فونز کے مائیک استعمال کرتے ہوئے لوگوں کا ڈیٹا اکھٹا کرتی ہے۔

جسے اشتہارات دکھانے کے لیے استعمال کیا جاتا ہے۔ دوسری جانب فیس بک کا کہنا ہے کہ کمپنی کوئی بھی صارفین کے فون کے مائیکرو فون سے لوگوں کی بات چیت نہیں سنتا، مگر اس کا مطلب یہ نہیں کہ ایسا ممکن ہی نہیں۔ کیا فیس بک موبائل پر آپ کی باتیں ریکارڈ کرتی ہے؟ درحقیقت فیس بک کی جانب سے ایک پیٹنٹ اپلیکشن جمع کرائی گئی ہے جس میں ایسے طریقہ کار کا ذکر ہے جو کہ صارفین کی ڈیوائسز کو ان کے ارگرد کی آوازیں ریکارڈ کرنے پر مجبور کردے گا، اور ان میں سے کچھ ڈیٹا کمپنی کے پاس چلا جائے گا۔ اور آپ اندازہ لگاسکتے ہیں کہ سننے میں یہ جتنا خوفناک ہے، حقیقی شکل میں کیا قیامت ڈھاسکتا ہے۔ یہ پیٹنٹ اپلیکشن 14 جون کو سامنے آئی جس میں بتایا گیا کہ کس طرح فیس بک کسی بھی صارف کے فون کے مائیک کو آن کرکے ریکارڈنگ شروع کرسکتی ہے۔ اس مقصد کے لیے فیس بک کی جانب سے ہائی بچ آڈیو سگنل ایمبیڈ کیے جائیں گے جو کہ ‘براڈ کاسٹ کانٹینٹ’ کو انسانوں کی قوت سماعت کے لیے بے آواز بنادیں گے۔ اگرچہ ہمارے کان تو اسے سن نہیں سکیں گے مگر صارف کی ڈیوائس ضرور ارگرد کی آوازیں سن سکے گی۔ یہ سگنل فون کو ہدایت دیں گے کہ ارگرد کی آوازیں ریکارڈ کرے اور پھر آڈیو فنگرپرنٹ فیس بک کو واپس تجزیے کے لیے بھیج دیئے جائیں گے۔ فیس بک کی جانب سے اس حوالے سے جب رابطہ کیا گیا، تو ترجمان کا دعویٰ تھا کہ اس اپلیکشن میں درج ٹیکنالوجی کواستعمال کرنے کا اس نے کبھی ارادہ نہیں کیا۔

تاہم یہ موقف اس لیے حیران کن ہے کہ آخر اس نے پھر پیٹنٹ کے لیے درخواست کیوں دی۔ تاہم ایک عہدیدار کے مطابق اس ٹیکنالوجی کا مقصد مستقبل میں صارفین کو دیگر کمپنیوں کی جانب سے اس طرح کی جاسوسی سے بچانا ہے۔ فیس بک لوگوں کا آڈیو ڈیٹا اکھٹا کرنے میں مصروف؟ یعنی فیس بک صارفین کو دیگر کمپنیوں سے بچانے کے لیے یہ سب کچھ کررہی ہے جو اس کے خیال میں مستقبل قریب میں فون مائیکرو فونز سے ہماری آوازیں ریکارڈ کرنے کا ارادہ رکھتی ہیں۔

فیس بک کی مائیکرو فون تک رسائی کیسے ختم کریں؟ ویسے اگر فیس بک پر یقین نہ ہو تو آپ مائیکرو فون تک ایپ کی رسائی ختم کرسکتے ہیں۔ اینڈرائیڈ فونز میں سیٹنگز میں جاکر پرسنل آپشن پر جائیں اور پھر پرائیویسی اینڈ سیفٹی پر کلک کرکے ایپ پرمیشن پر جائیں، وہاں مائیکرو فون سے فیس بک کو ان سلیکٹ کردیں۔ آئی او ایس ڈیوائسز میں سیٹنگز، پھر پرائیویسی اور پھر مائیکرو فون میں جاکر فیس بک کو ان سلیکٹ کردیں۔

موضوعات:



کالم



دوبئی کا دوسرا پیغام


جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…