جمعرات‬‮ ، 05 فروری‬‮ 2026 

سام سنگ گلیکسی نوٹ 9 کی تاریخ رونمائی سامنے آگئی

datetime 28  جون‬‮  2018 |

نیویارک (مانیٹرنگ ڈیسک) اگر تو آپ سام سنگ کے نئے فلیگ شپ فون گلیکسی نوٹ 9 کے منتظر ہیں تو اچھی خبر یہ ہے کہ اس کی تاریخ رونمائی سامنے آگئی ہے۔ سام سنگ کی جانب سے اعلان کیا گیا ہے کہ نیویارک میں 9 اگست کو ایک ایونٹ کا انعقاد کررہی ہے۔ سام سنگ کی جانب سے یہ تو نہیں بتایا گیا کہ یہ ان پیک ایونٹ کس فون کے لیے ہے مگر ڈیجیٹل ایس پین کی ویڈیو سے واضح ہوگیا ہے کہ یہ گلیکسی نوٹ 9 ہی ہے۔

درحقیقت دعوت ناموں پر بھی ایس پین کی ہی تصویر دی گئی ہے اور گزشتہ سال نوٹ 8 بھی اگست کے اسی ہفتے میں متعارف کرایا گیا تھا۔ سام سنگ کا یہ نیا فون اس کمپنی کی تاریخ کا سب سے بڑا ڈسپلے رکھنے والا فون ثابت ہوگا جو کہ 6.3 انچ کا ہوگا۔ اس کے علاوہ طاقتور ترین کوالکوم اسنیپ ڈراگون 845 پراسیسر، ری ڈیزائن ورچوئل اسسٹنٹ، پہلی بار 512 جی بی ریم اسٹوریج (یہ ورژن مخصوص مارکیٹوں میں دستیاب ہونے کا امکان ہے)، پہلے سے بہتر ڈوئل کیمرہ سیٹ اپ اور بھی کافی کچھ اپ گریڈ کیا جائے گا۔ اور ہاں ایس پین کو بھی اس بار پہلے سے بہتر بنایا جارہا ہے اور اس کا عندیہ دعوت نامے سے بھی ہوجاتا ہے۔ سام سنگ نے اس فون کے بیک کیمرہ سیٹ اپ اور فنگر پرنٹ اسکینر کی پوزیشن کو تھوڑا تبدیل کیا ہے، جس کی بدولت اب فون میں 4000 ایم اے ایچ بیٹری کو دینے کا موقع مل سکے گا اور اس طرح یہ ابھی دستیاب پہلا سام سنگ فون ہوگا، جس میں اتنی بڑی بیٹری دی جارہی ہے۔ اور ہاں یہ پہلا سام سنگ فون بھی ثابت ہونے والا ہے جس میں 8 جی بی ریم دیئے جانے کا امکان ہے۔

موضوعات:



کالم



آئل اینڈ سپیس وار


مجھے ایران میں مظاہروں کی پہلی اطلاع 31دسمبر 2025ء…

محبت تا ابد

وہ بے چارہ 1627ء تک غیر معروف اور نامعلوم تھا‘…

اصفہان میں دو دن

کاشان سے اصفہان کے لیے دو راستے ہیں‘ پہلا راستہ…

کاشان میں ایک دن

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر واقع ہے‘…

قم میں آدھا دن

ہم تیسرے دن قم روانہ ہو گئے‘ قم تہران سے ڈیڑھ…

تہران میں کیا دیکھا (سوم)

مجھے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

تہران میں کیا دیکھا(دوم)

مجھے2024ء میں تہران میں امام خمینی کا گھر اور ایران…

تہران میں کیا دیکھا

ہمارا گروپ 25 دسمبر 2025ء کو تہران پہنچا‘ اسلام…

چھوٹی چھوٹی نیکیاں اور بڑے معجزے

اسلام آباد کا بائیس سالہ طالب علم طلحہ ظہور…

ونڈر بوائے

یہ بنیادی طور پر تین پاشائوں کی کہانی ہے‘ طلعت…

سہیل آفریدی کا آخری جلسہ

وہ جنرل کے سامنے بیٹھا‘ تھوڑی دیر دائیں بائیں…