اسلام آباد (این این آئی)انڈس موٹرز کمپنی نے مختلف کار برانڈز کی قیمت میں ایک بار پھر اضافے کا اعلان کردیا۔موٹر ڈیلرز کے مطابق انڈس موٹرز نے مختلف کار قیمتوں میں 50 ہزار سے ڈھائی لاکھ روپے اضافے کا اعلان کیا ہے۔کرولا ایکس ایل آئی کی قیمت 50 ہزار روپے اور
جی ایل آئی کی قیمت میں ایک لاکھ جبکہ آلٹس اور گرینڈی قیمتیں ڈیڑھ لاکھ روپے بڑھائی گئی ہیں۔کمپنی کی جانب سے فورچیونر کی قیمت ڈھائی لاکھ روپے بڑھانے کا اعلان کیا گیا ہے۔کمپنی حکام کا کہنا ہے کہ قیمتیں روپے کی قدر میں کمی کے سبب بڑھانا پڑی ہیں۔