ہفتہ‬‮ ، 05 جولائی‬‮ 2025 

کپتان کو لینے کے دینے پڑ گئے عمران خان کے خصوصی طیارے کی فوجی ہوائی اڈے سے سعودی عرب روانگی، عدالت نے بڑا قدم اٹھا لیا

datetime 22  جون‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) اسلام آباد ہائی کورٹ نے پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کا نجی جہاز فوج کے زیر انتظام نور خان ایئربیس سے اڑنے اور پھر سعودی عرب سے واپسی پر وہیں لینڈ کرنے کے معاملے پر وزارت دفاع کے جوائنٹ سیکرٹری کو 27 جون کو عدالت میں پیش ہونے کا حکم دیا ہے۔عمران خان کے طیارے کی فوجی ہوائی اڈے سے روانگی اور

لینڈنگ کے معاملے پر درخواست گزار نے اسلام آباد ہائیکورٹ میں اپنے وکیل انعام الرحیم ایڈووکیٹ کے ذریعے درخواست دائر کر رکھی تھی۔ درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ ایک سیاستدان کا پرائیویٹ جہاز فوج کے زیر انتظام ایئربیس سے کیسے اڑ سکتا ہے۔درخواست پرسماعت کے دوران درخواست گزار کے وکیل انعام الرحیم ایڈووکیٹ نے دلائل دیتے ہوئے کہا کیسے فوج کے زیر انتظام ایئربیس کو ایک سیاستدان کو استعمال کرنے کی اجازت دی جاسکتی ہے، اسی ایئر بیس سے عمران خان کے قریبی ساتھی ذلفی بخاری کا نام صرف دو گھنٹے میں بلیک لسٹ سے نکال کر انھیں سعودی عرب جانے کی اجازت دی گئی۔درخواست گزار نے مزید کہاکہ نگراں وزیر داخلہ اعظم خان عمران خان فاؤنڈیشن کے ڈائریکٹر ہیں تو ایسے میں شفاف انتخابات کی توقع کیسے رکھی جاسکتی ہے۔دوران سماعت نیب کے پراسکیوٹر مظفر عباسی نے عدالت کو بتایا کہ اُنھوں نے ذلفی بخاری کا نام ای سی ایل میں شامل کرنے کے لیے کہا تھا لیکن ایسا نہیں کیا گیا۔ اُنھوں نے کہا کہ نیب نے ذلفی بخاری کو پیش ہونے کے لیے متعدد نوٹس بھیجے ہیں لیکن اُنھوں نے کسی نوٹس کا جواب نہیں دیا۔سماعت کے دوران بینچ کے سربراہ جسٹس عامر فاروق نے عدالت میں موجود وزارت داخلہ کے اہلکار کی سرزنش کرتے ہوئے ریمارکس دئیے کہ جیسے اس کیس میں پھرتی دکھائی گئی ویسے عام عوام کے لیے بھی سہولت ہونی چاہیے۔

دیگر کیسز میں عدالتی حکم پر عملدرآمدپر ہفتے لگا دیے جاتے ہیں لیکن ذلفی بخاری کا معاملہ صرف دو گھنٹے میں حل کرتے ہوئے ان کا نام بلیک لسٹ سے نکال دیا گیا۔عدالت نے وزارت داخلہ کے اہلکار سے استفسار کیا کہ جب کسی کا نام بلیک لسٹ میں شامل کیا جاتا ہے تو سفری دستاویزات (پاسپورٹ)تحویل میں لے لی جاتی ہیں لیکن کیا ذلفی بخاری کا نام بلیک لسٹ میں شامل کرتے ہوئے سفری دستاویزات کو تحویل میں لیا گیا؟جس پروزارت داخلہ کے اہلکار نے عدالت کو بتایا کہ پاسپورٹ ذلفی بخاری کے پاس تھا، تحویل میں نہیں لیا گیا۔ عدالت نے وزارت داخلہ سے اس معاملے پر تفصیلی جواب طلب کرتے ہوئے وزارت دفاع کے جوائنٹ سیکرٹری کو 27 جون کو عدالت میں پیش ہونے کا حکم دیا ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…