بدھ‬‮ ، 15 جولائی‬‮ 2026 

فیس بک گروپس کے اراکین کو اب فیس دینا ہوگی؟

datetime 22  جون‬‮  2018 |

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) فیس بک کے بانی مارک زکربرگ اس سوشل میڈیا ویب سائٹ کو صارفین کے لیے مفت قرار دیتے ہیں، مگر وہ ہر ممکن ذریعے سے پیسے کمانے کے بھی خواہشمند ہیں اور بہت جلد لوگوں کو بھی ماہانہ فیس ادا کرنا پڑسکتی ہے۔ اس کی تفصیل میں جانے سے پہلے یہ بتائیں کہ کیا آپ کسی فیس بک گروپ کے رکن ہیں؟ لگ بھگ ہر صارف ہی کسی نہ کسی فیس بک گروپ کا رکن ضرور ہوتا ہے۔

درحقیقت گروپس فیس بک کے چند مقبول ترین فیچرز میں سے ایک ہے ، کیونکہ اس میں لوگ اپنے مشاغل یا اپنے علاقے، شہر یا ملک کے بارے میں بات کرنے کے لیے اکٹھے ہوتے ہیں۔ فیس بک کے سامنے آپ کا کوئی راز چھپا نہیں اور اب یہ کمپنی بہت جلد گروپس کے اراکین سے پیسے کمانے کے منصوبے پر کام کرنے والی ہے۔ جی ہاں بہت جلد ماہانہ بنیادوں پر فیس کے عوض گروپ سبسکرائپشن کی آزمائش فیس بک کی جانب سے شروع کی جارہی ہے۔ فیس بک انتظامیہ کی جانب سے آغاز میں مخصوص گروپس چلانے والے افراد کو اراکین سے 5 سے 29 ڈالرز (500 روپے سے 3 ہزار پاکستانی روپے سے زائد کے درمیان) فیس لینے کی اجازت دی جائے گی، جس کے بدلے انہیں خاص مواد تک رسائی دی جائے گی۔ فیس بک کی جانب سے ایک بلاگ پوسٹ میں بتایا گیا ‘ ہم نے گروپ ایڈمنز سے جانا تھا کہ وہ پیسے کمانے اور اپنے اراکین کی انگیج منٹ بہتر بنانے کے لیے مختلف ذرائع دیکھ رہے ہیں، اسی کو دیکھتے ہوئے سبسکرپشن گروپس کے منصوبے کی آزمائش مخصوص گروپس میں شروع کی جارہی ہے’۔  فیس بک پر کتنی ایپس کو آپ کے ڈیٹا تک رسائی حاصل ہے؟ یہ پہلا موقع نہیں جب فیس بک کی جانب سے سبسکرائپشن سروس کا تجزہ کیا جارہا ہے۔ رواں سال مارچ میں فیس بک کی جانب سے کہا گیا تھا کہ اس پلیٹ فارم پر لوگوں کو اپنا مواد بنانے کے حوالے سے مدد فراہم کی جائے گی تاکہ وہ اپنے کام سے پیسے کماسکیں۔

 

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پاکستان کا المیہ


شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…