ہفتہ‬‮ ، 31 جنوری‬‮ 2026 

مریم نواز تولندن میں نظر آ رہی ہیں لیکن ان کی دوسری بیٹی اسماء نواز کہاں پر ہیں؟ سوال پر اسماء نواز کے شوہر اور اسحاق ڈار کے بیٹے علی ڈار مشتعل، دو ٹوک اعلان کر دیا

datetime 20  جون‬‮  2018 |

لندن (نیوز ڈیسک) بیگم کلثوم نواز لندن کے ہارلے سٹریٹ کلینک میں زیر علاج ہیں اور ان کی حالت انتہائی تشویشناک بتائی جا رہی ہے، وہ وینٹی لیٹر پر ہیں، سابق وزیراعظم نواز شریف کی اہلیہ بیگم کلثوم نواز کے بارے میں ہسپتال کے ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ بیگم کلثوم نواز کی حالت ابھی تشویشناک ہے

اور ان کی طبیعت میں بہتری آنے کے بعد ان کا وینٹی لیٹر ہٹایا جائے گا، اس موقع پر شریف خاندان کے سبھی افراد بیگم کلثوم نواز کے پاس لندن میں موجود ہیں لیکن اس کے باوجود کچھ دنوں سے سوشل میڈیا پر میاں نواز شریف کی دوسری بیٹی اسماء نواز کے بارے میں پوچھا جا رہا ہے کہ وہ اس موقع پر کہاں ہیں کہیں دکھائی نہیں دے رہی ہیں۔ سوشل میڈیا صارفین مریم نواز کے لندن میں نظر آنے پر شریف خاندان پر تنقید کرتے ہوئے استفسار کر رہے ہیں کہ اسماء نواز کہاں ہیں، اس سوال کا جواب دیتے ہوئے اسحاق ڈار کے بیٹے اور اسماء نواز کے شوہر علی ڈار نے دیتے ہوئے کہا کہ جو اشخاص فضول پروپیگنڈہ کر رہے ہیں کہ میاں صاحب کی دوسری بیٹی اپنی والدہ کی عیادت تک کے لیے نہیں آئیں، آپ کی اطلاع کے لیے عرض ہے کہ وہ پچھلے چار مہینے سے لندن میں اپنی والدہ کی تیمارداری میں مصروف ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ اسماء نواز روز ہسپتال آتی ہیں، علی ڈار نے کہا کہ شریف خاندان سے جڑے ہر فرد کا میڈیا پر آنا فرض نہیں ہے۔  بیگم کلثوم نواز لندن کے ہارلے سٹریٹ کلینک میں زیر علاج ہیں اور ان کی حالت انتہائی تشویشناک بتائی جا رہی ہے، وہ وینٹی لیٹر پر ہیں، سابق وزیراعظم نواز شریف کی اہلیہ بیگم کلثوم نواز کے بارے میں ہسپتال کے ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ بیگم کلثوم نواز کی حالت ابھی تشویشناک ہے اور ان کی طبیعت میں بہتری آنے کے بعد ان کا وینٹی لیٹر ہٹایا جائے گا

موضوعات:



کالم



کاشان میں ایک دن


کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر واقع ہے‘…

قم میں آدھا دن

ہم تیسرے دن قم روانہ ہو گئے‘ قم تہران سے ڈیڑھ…

تہران میں کیا دیکھا (سوم)

مجھے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

تہران میں کیا دیکھا(دوم)

مجھے2024ء میں تہران میں امام خمینی کا گھر اور ایران…

تہران میں کیا دیکھا

ہمارا گروپ 25 دسمبر 2025ء کو تہران پہنچا‘ اسلام…

چھوٹی چھوٹی نیکیاں اور بڑے معجزے

اسلام آباد کا بائیس سالہ طالب علم طلحہ ظہور…

ونڈر بوائے

یہ بنیادی طور پر تین پاشائوں کی کہانی ہے‘ طلعت…

سہیل آفریدی کا آخری جلسہ

وہ جنرل کے سامنے بیٹھا‘ تھوڑی دیر دائیں بائیں…

ذورین نظامانی غلط نہیں کہہ رہا

والد صاحب نے مجھے پکڑ لیا‘ ان کے ہاتھ میں جوتا…

پرسی پولس

شیراز ریجن کا اصل کمال پرسی پولس (Persepolis) ہے‘ یہ…

سائرس یا ذوالقرنین

میرے سامنے پتھروں کی مستطیل عمارت تھی‘ فرش کے…