پیر‬‮ ، 20 جنوری‬‮ 2025 

نگران کابینہ کے وزراء کے محکموں میں ردوبدل اوراضافی چارج کے نوٹیفکیشن جاری،بڑے پیمانے پر تبدیلیاں

datetime 19  جون‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور ( این این آئی) پنجاب کی نگران کابینہ کے وزراء کے محکموں میں ردوبدل کرنے اوراضافی چارج دینے کے نوٹیفکیشن جاری کردےئے گئے ۔سروسز اینڈ جنرل ایڈ منسٹریشن ڈیپارٹمنٹ (کیبنٹ ونگ) نے وزراء کے محکموں کی تبدیلی کے نوٹیفکیشن جاری کردےئے ہیں،جس کے مطابق نگران صوبائی وزیر صنعت ،تجارت و سرمایہ کاری اورمعدنیات ومعدنی ترقی انجم نثارکو محکمہ زکوۃ و عشر کا اضافی چارج دیدیاگیا۔نگران صوبائی وزیرتوانائی،بلدیات و شہری ترقی اورآبپاشی ظفرمحمودکوڈیزاسٹر مینجمنٹ کا اضافی چارج دیدیاگیا ہے۔

نگران صوبائی وزیر اطلاعات احمد وقاص ریاض کو محکمہ جنگلات،جنگلی حیات اورماہی پروری کا اضافی چارج دیدیاگیا۔نگران صوبائی وزیر داخلہ شوکت جاوید کو سپورٹس اور پبلک پراسکیوشن کے محکموں کا اضافی چارج دیدیاگیا۔نگران صوبائی وزیر چوہدری فیصل مشتاق کو انسانی حقوق واقلیتی امور،بہبود آبادی اور سماجی بہبود وبیت المال کے قلمدان سونپ دےئے گئے ہیں ۔ہائر ایجوکیشن،سکول ایجوکیشن،سپیشل ایجوکیشن،لٹریسی ونان فارمل اینڈ بیسک ایجوکیشن کے محکمے نگران وزیراعلیٰ پنجاب کے پاس رہیں گے۔



کالم



خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں


’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…