پیر‬‮ ، 20 جنوری‬‮ 2025 

پسند کی شادی کیلئے گھر سے بھاگنے کا افسوسناک انجام،لڑکی کے اہلخانہ کا لڑکے کے گھر پر حملہ، باپ جاں حق،ماں اور بھائی شدید زخمی، افسوسناک انکشافات

datetime 19  جون‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بھکر(این این آئی)بھکر میں پسند کی شادی کیلئے گھر سے فرار ہونے والی لڑکی کے اہلخانہ نے لڑکے کے گھر پر حملہ کردیا، اس موقع پر فائرنگ سے لڑکے کا باپ ہلاکٗ ماں اور بھائی شدید زخمی ہوگئے۔پولیس کے مطابق واقعہ بھکر کے علاقے چک 59 ڈی بی میں صبح پیش آیا، جہاں ارشد اور نذیراں ایک دوسرے کو پسند کرتے تھے اور شادی کرنا چاہتے تھے۔پولیس کے مطابق ممکنہ طور پر دونوں کو گھر والوں کی مخالفت کا سامنا تھا، یہی وجہ ہے کہ وہ گھر سے فرار ہوگئے۔

نذیراں کے گھر سے لاپتہ ہونے پر اس کے اہلخانہ نے ارشد کے گھر پر حملہ کردیا، اس دوران فائرنگ سے لڑکے کا باپ موقع پر ہلاک جبکہ ماں اور بھائی شدید زخمی ہوئے۔زخمیوں کو طبی امداد کیلئے جنڈانوالہ کے مقامی ہسپتال منتقل کردیا گیا۔واردات کے بعد سے ملزمان فرار ہیں ٗ پسند کی شادی کے لیے گھر سے فرار والے لڑکا لڑکی کا بھی تاحال کوئی سراغ نہیں مل سکا۔پولیس حکام کے مطابق ابتدائی رپورٹ درج کرلی گئی ہے اور قانونی کارروائی اور لڑکا لڑکی کی تلاش شروع کردی گئی



کالم



خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں


’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…