جمعرات‬‮ ، 23 جنوری‬‮ 2025 

عمران خان قومی ہیرو ہیں اور پوری دنیا ان کے نیک کاموں کی داد دیتی ہے، ن لیگ کے اہم رہنما اور زلفی بخاری کے سسر بھی کھل کر سامنے آ گئے، دو ٹوک اعلان کر دیا

datetime 15  جون‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لندن (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کے قریبی دوست زلفی بخاری کے سسر سید ظفر علی شاہ جو کہ مسلم لیگ (ن) کے سابق سینئر رہنما ہیں، ان کا بیان بھی سامنے آ گیا، انہوں نے اپنے داماد کے بارے میں کہا کہ زلفی بخاری کا کاروبار قانونی ہے۔ زلفی بخاری بھی میڈیا پر مسلسل تنقید کی وجہ سے اب کھل کر میدان میں آ گئے ہیں اور رد عمل جاری کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میڈیا گروپس انہیں ٹارگٹ کر رہے ہیں،

عمران خان قومی ہیرو ہیں اور پوری دنیا ان کے نیک کاموں کی داد دیتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ میں نے ماضی میں شوکت خانم کو عطیہ کیا تھا اور مستقبل میں بھی دیتا رہوں گا۔ زلفی بخاری نے کہا کہ مجھے فخر ہے کہ میں عمران خان کا دوست ہوں۔ زلفی بخاری نے کہا کہ میں لندن کا رہائشی ہوں، میری پیدائش لندن میں ہوئی اور میں نے اپنا تمام بچپن لندن میں گزارا ہے جبکہ تعلیم بھی یہیں حاصل کی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ میں شوکت خانم کو عطیہ صرف غریب لوگوں کے لیے کرتا ہوں اس کی وجہ یہ ہے کہ یہ غریب لوگ حکمرانوں کی طرح علاج کرانے کے لیے بیرون ملک نہیں جا سکتے، ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے زلفی بخاری نے کہا کہ ان کا کاروبار سو فیصد قانونی ہے اور انہوں نے ایک پیسہ بھی پاکستان سے کماکر لندن میں انویسٹ نہیں کیا بلکہ انہوں نے تمام پیسہ یہیں لندن میں کمایا اور کاروبار میں لگایا۔ اس موقع پر زلفی بخاری نے کہا کہ جو لوگ مجھے نشانہ بنا رہے ہیں میں ان کے خلاف قانونی کارروائی کرنے کا حق رکھتا ہوں۔زلفی بخاری کا کہنا ہے کہ جس جہاز پر عمرہ کے لیے گئے وہ جہاز میرا نہیں بلکہ علیم خان کا تھا، ایک نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے عمران خان کے قریبی دوست زلفی بخاری نے کہا کہ تین دنوں سے میڈیا اور سوشل میڈیا پر افواہیں پھیلائی جا رہی ہیں، انہوں نے کہا کہ جس جہاز پر عمران خان عمرہ کرنے گئے وہ میرا نہیں بلکہ علیم خان کا تھا، زلفی بخاری نے کہا کہ میں بلیک لسٹ پر نہیں تھا اور نہ میرا نام بلیک لسٹ سے ہٹایا گیا۔

انہوں نے کہا کہ یہ سب کچھ جھوٹ ہے۔ بلیک لسٹ نامی چیز کا کوئی قانون ہی نہیں ہے۔ انہوں نے ٹی وی سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جہانگیر خان اور میں عمران خان کو سپورٹ نہیں کرتے بلکہ ان کی پارٹی اور نظریات کو سپورٹ کرتے ہیں۔ زلفی بخاری نے ریحام خان کی جانب سے عمران خان پر لگائے گئے الزامات کے حوالے سے سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ میں ان الزامات پر ریحام خان کو قانونی نوٹس بھیج چکا ہوں۔انہوں نے کہا کہ ریحامکی کتاب پڑھنے کے قابل ہی نہیں ہے، جھوٹ کے پاؤں نہیں ہوتے۔ زلفی بخاری نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ریحام خان کی کوئی حیثیت ہے ہی نہیں تھی اور جو کچھ انہوں نے عمران خان کی سابقہ بیوی کے طور پر حیثیت بنائی ہوئی بھی تھی وہ بھی اب ختم ہوگئی ہے اور ان کو اب سوائے انڈین میڈیا کے کوئی سننے کو تیار ہی نہیں ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اسی طرح


بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…