منگل‬‮ ، 16 جون‬‮ 2026 

عام انتخابات سے قبلتحر یک انصاف کو کھلا ڑی خیر آ با د کہنے لگے عائلہ ملک سمیتکون کون سے رہنمائوں نےتحریک انصاف چھوڑ دی کپتان کیلئے ابتک کی سب سے تشویشناک خبر

datetime 15  جون‬‮  2018 |

کالاباغ(آ ئی این پی)سابق ایم این اے عائلہ ملک، نواب آف کالاباغ ملک وحید خان اور نوابزادہ ملک امیر محمد خان نے تحریک انصاف چھوڑنے کا اعلان کر دیا۔جمعہ کوبوہڑ بنگلہ کالاباغ میں ایک پر ہجوم مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا ہمارے خاندان کی بے لوث قربانیوں کو نظر انداز کرتے ہوئے تحریک انصاف کی قیادت نے غیر مقبول فیصلے کئے ہیں جس سے کارکنوں میں مایوسی اور بددلی پھیلی، چیئرمین عمران خان نے حقائق کا علم ہونے کے باوجود اصلاح احوال پر توجہ دینے کے بجائے معاملات

غیر سنجیدہ عناصر کے سپرد کئے رکھے۔پریس کانفرنس میں انہوں نے مزید کہا کہ ہم اب مزید اس جماعت کا حصہ نہیں رہ سکتے ، ہم تحریک انصاف سے اپنی راہیں جدا کر رہے ہیں، آنے والے دنوں میں اپنے سیاسی فیصلے کرنے اور اپنی سیاست کا رخ متعین کرنے میں آزاد ہوں گے ،  نواب ملک وحید خان اور نواب زادہ ملک امیر محمد خان آزاد حیثیت سے الیکشن میں حصہ لیں گے، ملک وحید خان این اے 95 سے عمران خان اور پی پی 85 سے دیگر امیدواروں جبکہ نوابزادہ ملک امیر محمد خان پی پی 86 سے الیکشن لڑیں گے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



Pale Blue Dot


کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…