منگل‬‮ ، 29 اپریل‬‮ 2025 

پانی میں بھی کام کرنے والا دنیا کا سب سے چھوٹا فون

datetime 10  جون‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) ویسے تو دنیا میں پہلے بھی چھوٹے ترین اسمارٹ موبائل متعارف کرائے جا چکے ہیں۔گزشتہ برس دسمبر میں برطانوی کمپنی زینکو نے ایک ایسا موبائل متعارف کرایا تھا، جس کی لمبائی محض7۔46 ملی میٹر جب کہ وزن صرف 13 گرام تھا۔یہ فون 2 جی تھا، جب کہ اس سے قبل گزشتہ برس اپریل میں ہی چینی کمپنی ’یونی ہرٹز‘ نے جیلی نامی ایک ایسا چھوٹا فون متعارف کرایا تھا۔

جو فور جی سپورٹڈ تھا۔جیلی نامی موبائل محض 2.45 انچ اسکرین کا حامل تھا، جبکہ اس کی مجموعی لمبائی 3.6 انچ اور چوڑائی1.7 انچ تھی۔ دنیا کے سب سے چھوٹے موبائل فون سے ملیں اب اسی کمپنی نے ’ایٹم‘ نامی ایک اور چھوٹا موبائل متعارف کرایا ہے، جسے پانی میں بھی چلایا جا سکے گا۔ اس فون کی خاص بات یہ ہے کہ یہ نہ صرف فور جی سپورٹڈ ہے، بلکہ اس میں پہلی بار فنگر پرنٹ سینسر بھی دیا گیا ہے۔ محض 2.45 انچ کی اسکرین رکھنے والے اس موبائل کے بیک پر 16 میگا جب کہ فرنٹ پر 8 میگا پکسل کیمرہ دیا گیا ہے۔4 جی بی ریم کے حامل اس موبائل میں اسٹوریج کی صلاحیت 64 جی بی ریم تک بڑھائی جا سکتی ہے۔ دنیا کا سب سے چھوٹا 4 جی اسمارٹ فون اس چھوٹے موبائل کی خاص بات یہ ہے کہ یہ جدید ترین اینڈرائڈ 1۔8 آپریٹنگ سسٹم سے چلتا ہے۔ 2 ہزار ایم اے ایچ کی بیٹری کے حامل اس موبائل میں وائرلیس اور بلیوٹوتھ کی سہولت بھی ہوگی۔ اس چھوٹے ترین موبائل کی قیمت محض 300 امریکی ڈالر (پاکستانی 30 ہزار روپے سے زائد) رکھی گئی ہے۔

 

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



27فروری 2019ء


یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…