لندن (این این آئی)جانور ہمیشہ سے آپس میں باتیں کرتے آئے ہیں۔سائنس ڈیلی کی رپورٹ کے مطابق برطانیہ، جرمنی اور نیدرلینڈ کے سائنسدانوں نے نئی تحقیق میں دریافت کیا کہ کرہ ارض پر موجود تمام جانور ہمیشہ سے آپس میں باتیں کرتے آئے ہیں۔رپورٹ کے مطابق جانوروں کے درمیان ہونے والی گفتگو سمجھنا اب بھی انتہائی مشکل ہے حالانکہ پرندوں کی بولیوں پر 50 سال سے تحقیق کی جارہی ہے۔واضح رہے کہ دو طرفہ گفتگو کے دوران جواب دینے کے لیے انسان تقریباً 200 ملی سیکنڈز کا وقفہ
ضرور دیتے ہیں۔ حالیہ تحقیق میں سائنسدانوں کو معلوم ہوا کہ کچھ جانوردوسرے کی بات سن کر جواب دینے کے دوران وقفہ ضرور لیتے ہیں مداخلت کو برا سمجھتے ہیں۔سائنسدانوں کے مطابق شمالی امریکا میں پایا جانے والا پرندہ بلیک کیپڈ چکا دیس اور مینا کی قسم کا ایک پرندہ ‘یورپین اسٹارلنگزوہ جانور ہیں، جو گفتگو کے دوران دوسرے کی بات مکمل ہونے تک مناسب وقفہ ضرور دیتے ہیں۔سائنسدانوں کے مطابق جانوروں کی بات چیت کے حوالے سے مستبقل میں مزید ریسرچز کے لیے دائرہ کار وسیع کیا جاسکے۔