ہفتہ‬‮ ، 05 جولائی‬‮ 2025 

ایل جی نے خاموشی سے سنیپ ڈریگن 845 کے ساتھ ایل جی V35 متعارف کرا دیا

datetime 13  جون‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کیلی فورنیا (مانیٹرنگ ڈیسک) ایل جی خاموشی سے LG V35 ThinQ سمارٹ فون متعارف کرا دیا ہے۔فون میں سنیپ ڈریگن 845 چپ سیٹ استعمال کیا گیا ہے۔ یہ فون دیکھنے میں LG V30S ThigQ جیسا ہے، جو خود بھی LG V30 جیسے ڈیزائن کا حامل تھا۔ فون میں ریم کو بھی 6 جی بی تک بڑھایا گیا ہے۔ وی 35 میں 6 انچ فل

ویڑن او ایل ای ڈی ڈسپلے ہے جو ایچ ڈی آر 10 کو سپورٹ کرتا ہے۔فون میں 16 میگا پکسل کا ڈوئل کیمرہ ہے۔ جبکہ فرنٹ سیلفی کیمرہ 8 میگا پکسل کا ہے۔فون کے مین کیمرہ میں Super Bright Camera موڈ جی 7 سے لیا گیا ہے۔فون میں آواز کو بہتر بنانے کے لیے ایل جی کا سگنیچر Quad DAC بھی ہے۔DTS:X سے آواز کو مزید بہتر بنایا گیا ہے۔ایل جی اس فون کے ساتھ Bang & Olufsen کےہیڈفونز بھی دےگا۔ MIL-STD 810G گریڈ پر بنائے آئی پی 68 سرٹیفائیڈ(واٹر پروف) اس فون میں 3300 ایم اے ایچ کی بیٹری ہے۔ بیٹری کی چارجنگ کے لیے وائرلیس چارجنگ اور کوئیک چارج 3.0 کی سپورٹ ہے۔ سنیپ ڈریگن 845 چپ سیٹ کے ساتھ فون میں 6 جی بی ریم اور 64 جی بی /128 جی بی انٹرنل سٹوریج ہے۔فون میں اینڈروئیڈ 8.0 اوریو انسٹال ہے۔امریکا میں اس فون کی قیمت 900 ڈالر ہے، جو اسے مارکیٹ میں سب سے قیمتی فون بناتی ہے۔ اے ٹی اینڈ ٹی پر اس کے پری آرڈر 1 جون سے شروع ہونگے جبکہ فون کی فراہمی 8 جون سے شروع ہوگی۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…