جمعرات‬‮ ، 05 فروری‬‮ 2026 

سام سنگ گلیکسی نوٹ 9 اگست میں متعارف کرائے جانے کا امکان

datetime 4  جون‬‮  2018 |

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک ) یقینا اسمارٹ موبائلز کے شوقین افراد کو جنوبی کورین کمپنی سام سنگ کے آنے والے نئے فون کا بے صبری سے انتظار ہوگا جس کے متعلق اطلاعات تھیں کہ اسے رواں برس مارچ تک متعارف کرایا جائے گا۔ اگرچہ سام سنگ نے آفیشلی آنے والے فون کا نام بھی نہیں بتایا، تاہم کمپنی سے وابستہ افراد کے مطابق

اس کا نام ’ گلیکسی نوٹ نائن ہوگا جو دراصل گزشتہ برس متعارف کرائے گئے ماڈل ’ گلیکسی نوٹ 8‘ کا اپڈیٹ ورژن ہوگا۔ اس موبائل کے حوالے سے پہلے اطلاعات تھیں کہ اسے فروری 2018 میں اسپین میں ہونے والے ورلڈ موبائل کانگریس میں متعارف کرایا جائے گا، تاہم اس میں بھی اسے متعارف نہ کرایا گیا۔ بعد ازاں اسے مارچ اور مئی میں متعارف کرائے جانے کی خبر سامنے آئی، لیکن اب معروف امریکی نشریاتی ادارے نے اپنی رپورٹ میں دعویٰ کیا ہے کہ اسے رواں برس اگست میں متعارف کرایا جائے گا۔ بلوم برگ کی رپورٹ کے مطابق کمپنی سے وابستہ افراد نے دعویٰ کیا کہ کمپنی ’ گلیکسی نوٹ نائن‘ کو 9 اگست کو متعارف کرانے کا ارادہ رکھتی ہے۔ اس فون کے حوالے سے اب تک سامنے آنے والی معلومات کے مطابق یہ فون کوالکوم اسنیپ ڈراگون 845 اور سام سنگ کے اپنے ایکسینوس 9810 پراسیسر سے لیس ہوگا ، مختلف مارکیٹس میں مختلف پراسیسر والے فون دستیاب ہوں گے۔ اسی طرح نیا ایس پین بھی متعارف کرایا جاسکتا ہے جس میں مائیکروفون کو نصب کیے جانے کی افواہیں گرم ہیں جسے فون کالز کے لیے استعمال کیا جاسکے گا۔ اسی طرح نوٹ 9 میں نیا انٹرفیس ‘کراﺅن یو ایکس’ بھی پیش کیا جاسکتا ہے اور دلچسپ بات یہ ہے کہ کمپنی نے اپنے اس فون کو جو کوڈ نیم دیا ہے وہ بھی کراﺅن ہے۔ گلیکسی نوٹ 9 میں سام سنگ کے ڈیجیٹل اسسٹنٹ بیکسبی کا بٹن موجود رہے گا تاہم اسے پہلے کے مقابلے میں اپ ڈیٹ کرکے پیش کیا جائے گا۔ اور ہاں نوٹ 9 میں ڈسپلے کے اندر فنگرپرنٹ ریڈر کی موجودگی کی غیرمصدقہ اطلاعات بھی ہیں جو سام سنگ کا اس ٹیکنالوجی کے ساتھ پہلا فون ہوگا تاہم اس کا انحصار اس بات پر ہے کہ کمپنی اس ٹیکنالوجی کو ڈیوائس میں شامل کرنے میں کس حد تک کامیاب ہوتی ہے۔

موضوعات:



کالم



آئل اینڈ سپیس وار


مجھے ایران میں مظاہروں کی پہلی اطلاع 31دسمبر 2025ء…

محبت تا ابد

وہ بے چارہ 1627ء تک غیر معروف اور نامعلوم تھا‘…

اصفہان میں دو دن

کاشان سے اصفہان کے لیے دو راستے ہیں‘ پہلا راستہ…

کاشان میں ایک دن

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر واقع ہے‘…

قم میں آدھا دن

ہم تیسرے دن قم روانہ ہو گئے‘ قم تہران سے ڈیڑھ…

تہران میں کیا دیکھا (سوم)

مجھے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

تہران میں کیا دیکھا(دوم)

مجھے2024ء میں تہران میں امام خمینی کا گھر اور ایران…

تہران میں کیا دیکھا

ہمارا گروپ 25 دسمبر 2025ء کو تہران پہنچا‘ اسلام…

چھوٹی چھوٹی نیکیاں اور بڑے معجزے

اسلام آباد کا بائیس سالہ طالب علم طلحہ ظہور…

ونڈر بوائے

یہ بنیادی طور پر تین پاشائوں کی کہانی ہے‘ طلعت…

سہیل آفریدی کا آخری جلسہ

وہ جنرل کے سامنے بیٹھا‘ تھوڑی دیر دائیں بائیں…