پیر‬‮ ، 21 اپریل‬‮ 2025 

وزیر اعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو اور وزیراعلیٰ سیکرٹریٹ کے افسران کے ساتھ سینئر ترین جج نے کیا سلوک کیا؟حیرت انگیز دعویٰ،کارروائی کیلئے خط لکھ دیاگیا

datetime 28  مئی‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کوئٹہ (این این آئی) وزیر اعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو نے بلوچستان ہائی کورٹ کے جج جسٹس کامران ملاخیل کے وزیراعلیٰ سیکرٹریٹ کے افسران کے ساتھ تضحیک آمیز روئیے اور وزیراعلیٰ کے خلاف غیر مناسب الفاظ کہنے کے خلاف تحقیقات کے لئے چیف جسٹس بلوچستان ہائیکورٹ کو خط لکھ دیا، وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو کی جانب سے چیف جسٹس بلوچستان ہائی کورٹ جسٹس محمد نور مسکانزئی کے نام لکھے گئے

خط میں کہا گیا ہے کہ 17مئی کو بلوچستا ن ہائی کورٹ کے جج جسٹس کامران ملاخیل نے وزیراعلیٰ سیکرٹریٹ کے افسران پرنسپل سیکرٹری حافظ عبدالباسط،ایڈیشنل سیکرٹری لعل جان جعفر ،پرنسل سٹاف آفیسر بابر خان کو اپنے چیمبر میں طلب کیا جس پر تینوں افسران ہائی کورٹ پہنچے جہاں انہیں چیمبر کے باہر آدھے گھنٹے تک انتظار کروایا گیا اس ملاقات میں ایڈیشنل چیف سیکرٹری کو بھی طلب کیا گیا تھا ،ملاقات کے دوران جسٹس کامران ملاخیل نے انکے علاقے میں سڑک چوڑی کر نے کی اسکیم کو پی ایس ڈی پی سے نکالنے کے معاملے پر بد سلوکی کی ،خط کے متن میں کہا گیا ہے کہ تینوں افسران نے معاملے سے لا تعلقی کا اظہار کیا لیکن جسٹس کامران ملاخیل نے مسلسل غصے کا اظہار کرتے ہوئے وزیراعلیٰ کے خلاف بھی غیر مناسب الفاظ کہے اور ان پر انٹیلی جنس اداروں کے ساتھ تعلقات رکھنے کا الزام بھی لگا یا جبکہ معزز جج نے افسران کو وزیراعلیٰ سیکرٹریٹ میں طویل عرصے سے تعینات رہنے پر سنگین تنائج کی دھمکیاں بھی دیں جس سے افسران حیران رہ گئے اور انکے الزامات کا کوئی جواب نہیں دیا ،متن میں وزیراعلیٰ نے کہا ہے کہ اس بات میں کوئی شک نہیں مذکورہ جج عدلیہ کے قابل احترام ممبر ہیں لیکن اس قسم کا روئیہ جو ڈیشل ڈسپلن کی خلاف ورزی ہے اور اس عمل سے انکاوزیراعلیٰ سیکرٹریٹ اور اسکے افسران کے خلاف ذاتی بغض ظاہر ہوتاہے لہذا اس معاملے کی گہرائی میں تحقیقات کی جائیں ۔

موضوعات:



کالم



ڈیتھ بیڈ


ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…

نارمل معاشرے کا متلاشی پاکستان

’’اوئے پنڈی وال‘ کدھر جل سیں‘‘ میں نے گھبرا…