اتوار‬‮ ، 20 اپریل‬‮ 2025 

پاکستان کو ایٹمی قوت بنانے کا سہرا نوازشریف سے کوئی نہیں چھین سکتا،مریم نواز

datetime 28  مئی‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(آئی این پی) پاکستان مسلم لیگ (ن) کی رہنما سابق وزیر اعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز نے کہا ہے کہ 25جولائی کو کارکنوں کا جذبہ نظر آٗے گا ، نوازشریف نے عوام کے ساتھ اپنے رشتہ کو مقدم سمجھا، نوازشریف کا 30سال سے احتساب ہو رہا ہے ، پاکستان کو ایٹمی قوت بنانے کا سہرا نوازشریف کے سر پر رکھ دیا ہے اسے کوئی نہیں چھین سکتا، نوازشریف عوام کے حق کی جنگ لڑنے نکلا ہے  پاکستان میں لوٹوں اور سازشیوں کی سیاست کو

دفن کردینا۔ پیر کو یوم تکبیر کے موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ 25جولائی کو کارکنوں کا جذبہ نظر آٗے گا ، نوازشریف نے عوام کے ساتھ اپنے رشتہ کو مقدم سمجھا، نوازشریف کا 30سال سے احتساب ہو رہا ہے ، یہ پہلی مرتبہ احتساب نہیں ہوا، نوازشریف نے مشرف کی طرح قوم کے خون کو نہیں بیچا، اللہ تعالیٰ نے پاکستان کو ایٹمی قوت بنانے کا سہرا نوازشریف کے سر پر رکھ دیا ہے اسے کوئی نہیں چھین سکتا، پاکستان کا دفاع نوازشریف نے مضبوط بنایا تھا ، اگر آپ چاہتے ہو کہ پاکستان میں عوام کی حکمرانی ہو ،پاکستان معاشی حکمران بنے ، ووٹ کی عزت ہو تو25جولائی کو اپنے ووٹ مسلم لیگ (ن) کے مخالفین کو بتا دینا کہ تمہارا فیصلہ جو بھی ہو عوام کا فیصلہ نوازشریف ہے ۔انہوں نے کہا کہ نوازشریف گھر بیٹھ سکتے تھے یا ملک سے باہر چلے جاتے مگر نوازشریف عوام کے حق کی جنگ لڑنے نکلا ہے ، 25جولائی کو ہر اس شخص پر مہر لگانا جس کے کندھے پر نوازشریف کا ہاتھ ہو، پاکستان میں لوٹوں اور سازشیوں کی سیاست کو دفن کردینا ہے ۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ڈیتھ بیڈ


ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…

نارمل معاشرے کا متلاشی پاکستان

’’اوئے پنڈی وال‘ کدھر جل سیں‘‘ میں نے گھبرا…