جمعرات‬‮ ، 05 فروری‬‮ 2026 

پاکستان میں فلمسازی کا شعبہ بہتری کی جانب گامزن ہے‘نمرہ خان

datetime 23  مئی‬‮  2018 |

لاہور(این این آئی) اداکارہ وماڈل نمرہ خان نے کہا ہے کہ فلموں میں حقیقت کے رنگ بھرنے کیلئے جس طرح کہانی اورکردارکا مضبوط ہونا ضروری ہوتا ہے اسی طرح اگران کرداروں کویادگاربنانے کیلئے باقاعدہ ورکشاپس کی جائیں تواس سے جہاں سیکھنے کا موقع ملتا ہے،وہیں کام میں نکھاربھی آتا ہے دنیا بھرکی ترقی یافتہ فلم انڈسٹریوں میں بننے والی فلموں میں ایسا ہی کیا جاتا ہے۔

انہوں نے کہا یہی وجہ ہے کہ ان کی فلمیں شائقین کے دل ودماغ پراثرچھوڑ جاتی ہیں۔ اپنے ایک انٹرویو میں نمرہ خان نے کہا کہ بلاشبہ پاکستان میں فلمسازی کا شعبہ بہتری کی جانب گامزن ہے اوراب نوجوان فلم میکرز کے ساتھ ساتھ سینئرفلم میکرز بھی جدید ٹیکنالوجی سے استفادہ کرتے ہوئے ایسے موضوعات پرفلمیں بنا رہے ہیں، جوہراعتبار سے شائقین کی توجہ کا مرکز بنتے ہیں لیکن مجھے لگتا ہے کہ اگرکسی بھی نئی فلم کی شوٹنگ سے قبل اگرچند روز کی ایک ایسی ورکشاپ ترتیب دے دی جائے جس میں فلم کے رائٹر، ڈائریکٹر، کیمرہ اورتکنیکی عملے کے علاوہ کاسٹ میں شامل فنکار بھی شریک ہوں تواس کے بہترین نتائج سامنے آئیں گے۔ایک توفلم کی کہانی اوراپنے کردارکوسمجھنے کا موقع ملے گا اوراسی طرح صلاح مشورے کے ساتھ کچھ بہترہوسکتا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ جب ہم شوٹنگ کیلیے سیٹ پرپہنچتے ہیں تواس پروجیکٹ میں شامل بہت سے لوگوں سے ہماری کوئی سلام دعا نہیں ہوتی اورپھر اجنبیت کا احساس ہونے لگتا ہے۔ جب تک ہم ایک دوسرے کوسمجھتے نہیں ہیں، تب تک اچھا کام نہیں ہوسکتا۔اگریہ بات سمجھ لی جائے کہ فلم میکنگ بھی ایک ٹیم ورک ہے تواس کے نتائج فتح کی شکل میں سامنے آئینگے۔

موضوعات:



کالم



آئل اینڈ سپیس وار


مجھے ایران میں مظاہروں کی پہلی اطلاع 31دسمبر 2025ء…

محبت تا ابد

وہ بے چارہ 1627ء تک غیر معروف اور نامعلوم تھا‘…

اصفہان میں دو دن

کاشان سے اصفہان کے لیے دو راستے ہیں‘ پہلا راستہ…

کاشان میں ایک دن

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر واقع ہے‘…

قم میں آدھا دن

ہم تیسرے دن قم روانہ ہو گئے‘ قم تہران سے ڈیڑھ…

تہران میں کیا دیکھا (سوم)

مجھے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

تہران میں کیا دیکھا(دوم)

مجھے2024ء میں تہران میں امام خمینی کا گھر اور ایران…

تہران میں کیا دیکھا

ہمارا گروپ 25 دسمبر 2025ء کو تہران پہنچا‘ اسلام…

چھوٹی چھوٹی نیکیاں اور بڑے معجزے

اسلام آباد کا بائیس سالہ طالب علم طلحہ ظہور…

ونڈر بوائے

یہ بنیادی طور پر تین پاشائوں کی کہانی ہے‘ طلعت…

سہیل آفریدی کا آخری جلسہ

وہ جنرل کے سامنے بیٹھا‘ تھوڑی دیر دائیں بائیں…