جمعرات‬‮ ، 18 جون‬‮ 2026 

شہر قائد میں سورج آگ برسانے لگا کراچی کا درجہ حرارت 42 ڈگری سینٹی گریڈ سے تجاوز کرگیا

datetime 22  مئی‬‮  2018 |

کراچی( این این آئی) شہر قائد میں سورج آگ برسانے لگا کراچی کا درجہ حرارت 42 ڈگری سینٹی گریڈ سے تجاوز کرگیا۔محکمہ موسمیات نے کراچی میں ہیٹ ویو جاری کردیا ہے ۔شہر کا درجہ حرارت منگل کو بھی 44 ڈگری سینٹی گریڈکو چھوگیا۔ سمندری ہوائیں تیسرے روز بھی بند ہونے کے باعث شہریوں کو گرم ہواؤں اور چلچلاتی دھوپ کا سامنا ہے۔ تاہم شمال کی جانب سے ہلکی رفتار سے گرم ہوائیں چلیں۔

دوپہر2 بجے کراچی کا درجہ حرارت 42 ڈگری سینٹی گریڈ سے تجاوز کرگیا جب کہ گرمی کی شدت(ہیٹ انڈیکس)44 درجہ محسوس کیا گیا ۔ ہیٹ ویو کا سلسلہ جمعرات تک برقرار رہے گا۔دوسری جانب شہر میں جاری شدید گرمی کے باعث سندھ مدرسہ یونیورسٹی میں ہونے والے امتحانات موخر کردیئے گئے ہیں۔ ایس ایم آئی یو میں 22 سے 24 مئی تک ہونے والے امتحانات کی تاریخ کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔ رجسٹرار سندھ مدرسہ یونیورسٹی کے مطابق 25 مئی سے شیڈول بقیہ امتحانات مقررہ وقت پر منعقد ہوں گے۔واضح رہے کراچی میں گزشتہ تین روز سے شدید گرمی کی لہر جاری ہے، جب کہ گرمی، ہوا کی بندش اور کے الیکٹرک کی جانب سے کی جانے والی غیراعلانیہ لوڈ شیڈنگ نے عوام کا جینا عذاب کیاہوا ہے۔ ایدھی فانڈیشن کے سربراہ فیصل ایدھی کے مطابق کراچی میں حالیہ گرمی کے سبب چند روز کے دوران 60 افراد جاں بحق ہوچکے ہیں۔اندرون سندھ میں بھی گرمی کی شدت برقرار ہے محکمہ موسمیات کے مطابق لاڑکانہ، موئن جو دڑومیں 42، دادو، سکھر میں 43، مٹھی میں 44 اور چھور میں 45 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈکیاگیا۔



کالم



فلم میں بھی ہارنے سے انکار


یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…