ہفتہ‬‮ ، 05 جولائی‬‮ 2025 

ذوالفقارمرزاگراہوشخض ہے ،پیپلزپارٹی کی خواتین ارکان اسمبلی میدان میں آگئیں

datetime 3  مئی‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (نیوزڈیسک )ذوالفقار مرزا کو بھرپور جواب دینے پیپلزپارٹی کی خواتین ارکان اسمبلی سامنے آگئیں، وارننگ دیتے ہوئے سابق وزیر داخلہ کو “گرا ہوا” قرار دے دیا۔ شرمیلا فاروقی کہتی ہیں کہ ہمیں یہ تربیت نہیں ملی کہ گندگی کا جواب گندگی سے دیں۔ شہلا رضا نے کہا کہ مردانگی مونچھیں رکھنے سے نہیں خواتین کی عزت کرنے میں ہے۔کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے پیپلزپارٹی کی خواتین اراکین سندھ اسمبلی نے سابق صوبائی وزیر داخلہ اور پیپلزپارٹی کے ناراض رہنماءکو وارننگ دیتے ہوئے کہا کہ ذوالفقار مرزا گری ہوئی شخصیت کے مالک ہیں۔شرمیلا فاروقی کہتی ہیں کہ سابق وزیر داخلہ ذوالفقار مرزا غلظ انسان ہیں، ان کی بے ہودہ زبان کا بھرپور جواب دیں گے، ہمیں یہ تربیت نہیں ملی کہ گندگی کا جواب گندگی سے دیں، ایک زمانے میں مرزا صاحب کے پاس گاڑی بھی نہیں تھی، پیپلزپارٹی نے انہیں یہ مقام دیا۔خواتین اراکین کا کہنا تھا آصف زرداری اور فریال تاپور کے خلاف ایک لفظ نہیں سنیں گے، ذوالفقار مرزا بتائیں پی پی میں آنے سے پہلے ان کے پاس کیا تھا۔ڈپٹی اسپیکر سندھ اسمبلی شہلا رضا کا کہنا تھا کہ مردانگی مونچھیں رکھنے سے نہیں خواتین کی عزت کرنے میں ہے، ایک ایسا شخص جس کا کوئی تعارف نہیں، کیچڑ اچھال رہا ہے، ذوالفقار مرزا پیپلزپارٹی میں شامل ہوکر وزیر داخلہ بنے، وہ بھی شاہ محمود قریشی اور جاوید ہاشمی کی طرح ادھر سے ادھر گھومنے والے ایک پرندے ہیں

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…