منگل‬‮ ، 21 جنوری‬‮ 2025 

پاکستان سپر لیگ کا آڈٹ شروع، آڈیٹر جنرل نے ریکارڈ مانگ لیا

datetime 17  مئی‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(آئیا ین پی) پاکستان سپر لیگ(پی ایس ایل) کے فائنل کے ٹکٹوں کی فروخت اور پی ایس ایل کے اخراجات کا آڈٹ شروع کردیا گیا جب کہ آڈیٹر جنرل نے پاکستان کرکٹ بورڈ سے پی ایس ایل کا ریکارڈ مانگ لیا۔تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق فاسٹ بولر سرفراز نواز نے پاکستان سپر لیگ کے فائنل میچ کے ٹکٹوں کی فروخت اور پی ایس ایل کے اخراجات کا آڈٹ کرانے کامطالبہ کیاتھا۔

قائمہ کمیٹی برائے بین الصوبائی رابطہ کی ہدایت پر پی ایس ایل کا آڈٹ شروع ہوا آڈیٹر جنرل آف پاکستان نے پی ایس ایل کا آڈٹ شروع کرتے ہوئے پاکستان کرکٹ بورڈ سے پی ایس ایل کا ریکارڈ مانگ لیاہے، پہلے مرحلے میں پی ایس ایل کے دو ایڈیشن کا آڈٹ ہوگا۔واضح رہے کہ سابق فاسٹ بولر سرفراز نواز کا کہنا تھا کہ پی ایس ایل فائنل کے آن لائن ٹکٹ وقت سے پہلے فروخت ہورہے ہیں، بورڈ کی طرف سے مقرر کردہ بینکوں کے باہر لمبی قطاریں لگی ہیں، جس سے پی سی بی انتظامیہ کی کارکردگی کا پول کھل گیا۔ ٹکٹ فروخت کرنے کیلئے پاکستانی کمپنیوں اور بورڈ کو خود ٹکٹ فروخت کرنا چاہئیے تھے۔یاد رہے کہ قائمہ کمیٹی کے اجلاس میں کرکٹ بورڈ کی پیش کردہ آڈٹ رپورٹ کو مسترد کیا گیا تھا۔

موضوعات:



کالم



ریکوڈک میں ایک دن


بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…