پیر‬‮ ، 18 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

پاکستان سے ٹیسٹ سیریز،انگلش بورڈ سپنرز کی انجری سے پریشان

datetime 15  مئی‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لندن(آئی این پی) اسپن ڈپارٹمنٹ انگلش سلیکٹرزکیلئے دردسربن گیا۔انگلش ٹیم کو پاکستان کیخلاف 2 ٹیسٹ کھیلنا ہیں،پہلا میچ24مئی کو لارڈز میں شروع ہوگا جس کیلیے اسکواڈ کا اعلان بدھ کو کیا جائے گا،اس سے قبل ہی میزبان ٹیم کیلیے ایک بری خبر آگئی،مارچ میں نیوزی لینڈ کیخلاف ڈیبیو پر عمدہ کارکردگی پیش کرنے والے جیک لیچ انجری کی وجہ سے سلیکشن کیلیے دستیاب نہیں ہوں گے ۔

سمرسٹ کے اسپنر وارم اپ میچ میں بائیں ہاتھ کا انگوٹھا تڑوا بیٹھے تھے۔گذشتہ روز یہ اطلاع سامنے آئی کہ وہ پاکستان کیخلاف میچز نہیں کھیل پائیں گے،یہ بھی طے نہیں کہ کب تک دوبارہ ایکشن میں آنے کیلیے تیار ہوں گے، اس صورتحال میں نئے سلیکٹر کی اسپن ڈپارٹمنٹ کو تقویت دینے کیلیے فکرمندی بڑھ گئی ہے،معین علی کو موقع دیا جاسکتا ہے لیکن ان کی حالیہ فارم اچھی نہیں۔آئی پی ایل میں رائل چیلنجرز بنگلور نے انھیں باہر بٹھائے رکھا،وہ صرف 2 میچز کھیل سکے،ایک وکٹ حاصل کی اور 11رنز بنائے،جیک لیچ کی کاؤنٹی سے ہی تعلق رکھنے والے ڈومنیک بیس اور سمیت پٹیل میں سے بھی کسی کا بلاوا آسکتا ہے۔فرسٹ کلاس کرکٹ میں نمایاں کارکردگی دکھانے والے امار ویردی کو بھی سرپرائز پیکج کے طور پر آزمانے کا امکان رد نہیں کیا جا سکتا۔یاد رہے کہ سال میں کھیلے گئے3ٹیسٹ میچز میں دوسرا موقع ہے کہ کسی اسپنر نے ڈیبیو کیا اور انجری کی وجہ سے باہر ہوگیا،میسن کرین جنوری میں سڈنی ٹیسٹ کے بعد ایکشن میں نہیں آسکے۔

موضوعات:



کالم



ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں؟


سوئٹزر لینڈ دنیا کے سات صاف ستھرے ملکوں میں شمار…

بس وکٹ نہیں چھوڑنی

ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…