ہفتہ‬‮ ، 13 جون‬‮ 2026 

فیڈرر ایک مرتبہ پھر عالمی نمبر ایک ٹینس اسٹار بن گئے

datetime 15  مئی‬‮  2018 |

پیرس(این این آئی) انٹرنیشنل ٹینس فیڈریشن کی تازہ ترین اے ٹی پی اور ڈبلیو ٹی اے رینکنگ میں راجر فیڈرر نے اپنے حریف رافیل نڈال کو پہلی پوزیشن سے محروم کر کے ایک مرتبہ پھر عالمی نمبر ایک بننے کا اعزاز حاصل کر لیا ہے ٗ خواتین میں کیرولین ووزنیاکی بھی پہلی پوزیشن پر براجمان ہو گئیں۔آئی ٹی ایف نے میڈرڈ اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے بعد تازہ ترین اے ٹی پی اور ڈبلیو ٹی اے رینکنگ جاری کر دی۔

جس کے تحت مینز میں سوئس اسٹار راجر فیڈرر نے ایک درجہ ترقی پا کر نڈال سے ٹاپ پوزیشن چھین لی۔فیڈرر نے 24 مارچ سے کوئی میچ نہیں کھیلا تاہم میڈرڈ اوپن کے کوارٹر فائنل میں رافیل نڈال کی شکست کی بدولت وہ عالمی نمبر ایک بن گئے۔نئی رینکنگ میں نڈال تنزلی کے بعد دوسرے نمبر پر چلے گئے ہیں ٗ جرمن کھلاڑی اور میڈرڈ اوپن کے چمپئن الیگزینڈر زیوریف تیسرے، گریگور دمتروف چوتھے، مارلن سیلس پانچویں اور جان مارٹن ڈیل پوٹرو چھٹے نمبر پر برقرار ہیں۔کیون اینڈرسن ایک سیڑھی چڑھ کر ساتویں نمبر پر آ گئے جبکہ سیم کیوری، باٹسٹا ایگٹ، جیک ساک اور ڈائیگو ایک، ایک اور لیوکاس پاؤلی دو درجے ترقی کے ساتھ بالترتیب 12ویں، 13ویں، 14ویں، 15 اور 16ویں نمبر پر آ گئے۔سابق عالمی نمبر ایک سربیا کے نوواک جوکووچ 6 درجے تنزلی کے بعد 18ویں نمبر پر چلے گئے جو ان کی 2006 کے بعد سے سب سے بدترین رینکنگ ہے جبکہ کائل ایڈمونڈ تین سیڑھیاں چڑھ کر 19ویں اور ہیون چنگ ایک درجہ ترقی پا کر 20ویں نمبر پر آ گئے۔دوسری جانب ویمنز رینکنگ میں ڈنمارک کی کیرولین ووزنیاکی نے سیمونا ہیلپ کو ٹاپ پوزیشن سے محروم کر دیا، دیگر کھلاڑیوں میں گربین مگوروزا تیسرے نمبر پر برقرار ہیں جبکہ کیرولینا پلسکووا، جلینا اوسٹا پینکو اور کیرولین گارشیا کی ایک، ایک درجے ترقی ہوئی ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



8 بجے تک


میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…