اتوار‬‮ ، 18 مئی‬‮‬‮ 2025 

100بالز کرکٹ فارمیٹ پر غلط بیانی سے انگلش کر کٹ بورڈ پھنس گیا

datetime 7  مئی‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لندن (آئی این پی)انگلینڈ اینڈ ویلز کرکٹ بورڈ 2020 سے 100بالز فی اننگزکا نیا فارمیٹ متعارف کرانے کی ٹھان چکاہے لیکن اس حوالے سے اس کی غلط بیانی سامنے آجانے سے ای سی بی کو سخت تنقید کا سامناہے ۔ کاؤنٹی حکام اور درجنوں کرکٹرز بورڈ حکام کی غلط بیانی پر ناراض ہیں ، جن کی طرف سے مختلف انداز میں تنقید اور احتجاج بھی سامنے آرہاہے۔صورتحال کو معمول پر لانے کیلئے ای سی بی کے

عہدیدار(آج) منگل کو 100بالز ٹورنامنٹ کے حوالے سے اہم اجلاس کرنے جارہے ہیں، جہاں پلیئرز ایسوسی ایشنز، کاؤنٹی حکام اور متعدد کرکٹرز کی جانب سے شدید رد عمل کا سامنا ہوسکتا ہے۔2020سے 100بالز ٹورنامنٹ کے اعلان کے موقع پر ای سی بی حکام نے دعوی کیا تھا کہ اس حوالے سے مینز اور ویمنز سینئر کرکٹرز سمیت کئی شخصیات سے مشاورت کی گئی، مگر اب انکشاف ہوا ہے کہ انگلینڈ بورڈ نے اس معاملے پر صرف 3کرکٹرز سے بات کی، ان میں محدود اوورز ٹیم کے کپتان اوئن مورگن، ویمن کپتان ہیتھر نائٹ اور ووسٹر شائر کے سابق کرکٹر اور موجودہ پروفیشنل کرکٹرز ایسوسی ایشن کے چیئر مین ڈیرل مچل شامل ہیں۔واضح رہے کہ 100بالز فی اننگز کے میچوں میں پہلی 90 بالز موجودہ قوانین کے مطابق 15 اوورزمیں پھینکی جائیں گی جس میں ہر اوور چھ بالز کاہوگا تاہم اس کے باوجود سولہواں اوور چھ کے بجائے دس گیندوں پر مشتمل ہوگا۔

موضوعات:



کالم



10مئی2025ء


فرانس کا رافیل طیارہ ساڑھے چار جنریشن فائیٹر…

7مئی 2025ء

پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…