پیر‬‮ ، 21 اپریل‬‮ 2025 

نعیم بخاری پر کسی حملے کا ریکارڈ موجود نہیں، برطانوی ٹرانسپورٹ پولیس ،4 پسلیاں ٹوٹ گئیں ہیں،کسی نے حملہ نہیں کیا بلکہ میرے ساتھ کیا ہوا؟نعیم بخاری کا ناقابل یقین موقف سامنے آگیا

datetime 6  مئی‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لندن(آئی این پی) برطانوی ٹرانسپورٹ پولیس نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے رہنما نعیم بخاری پر کسی نے حملہ نہیں کیا۔ترجمان برطانوی پولیس کے مطابق ان کے پاس نعیم بخاری پر کسی حملے کا ریکارڈ موجود نہیں۔دوسری جانب نعیم بخاری نے میڈیاسے گفتگو میں

اپنے اوپرحملے کی افواہوں کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ سوگئے تھے، اچانک اٹھنے کی وجہ سے گرگئے اور زخمی ہوگئے۔ان کا کہنا تھا کہ گرنے کے باعث ان کی چار پسلیاں ٹوٹ گئیں، ڈاکٹرز نے ان کا ایم آر آئی بھی کیا ہے تاہم وہ بے ہوشی کی وجہ جاننا چاہتے ہیں۔نعیم بخاری کے مطابق انہیں کسی نے دھکا نہیں دیا تھا وہ خود گرے تھے۔انہوں نے بتایا کہ وہ لندن نمل یونیورسٹی کے لیے فنڈز اکٹھا کرنے آئے تھے، انہیں اس سلسلے میں امریکا بھی جانا تھا تاہم اب ان کی وہاں جانے کی ہمت نہیں۔تحریک انصاف کے رہنما انڈر گراونڈ اسٹیشن کے پلیٹ فارم پر گرگئے جس کے باعث انہیں چوٹیں آئی تھیں۔تحریک انصاف کے مطابق نعیم بخاری نمل کالج کی چندہ مہم کے سلسلے میں لندن میں موجود تھے جہاں وہ انڈر گراونڈ اسٹیشن کے پلیٹ فارم پر اچانک گر گئے۔تحریک انصاف کا کہنا ہے کہ نعیم بخاری کو سر اور پسلیوں والے حصے میں چوٹیں آئی ہیں جس پر انہیں لندن کے اسپتال منتقل کیا گیا ہے جہاں ان کی حالت خطرے سے باہر ہے۔ پسلیوں والے حصے میں چوٹیں آئی ہیں جس پر انہیں لندن کے اسپتال منتقل کیا گیا ہے جہاں ان کی حالت خطرے سے باہر ہے



کالم



ڈیتھ بیڈ


ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…

نارمل معاشرے کا متلاشی پاکستان

’’اوئے پنڈی وال‘ کدھر جل سیں‘‘ میں نے گھبرا…