ہفتہ‬‮ ، 15 جون‬‮ 2024 

ترک فوج کی مدد سے عفرین میں معمول کی زندگی بحال

datetime 5  مئی‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

عفرین(آئی این پی)ترک فوج کی کامیابی کے بعد عفرین میں معمول کی زندگی بحال ہو گئی،شامی مہاجرین خوشی خوشی ترکی سے واپس لوٹنے لگے، عفرین میں ترک فوجیوں نے 208 بارودی سرنگیں اور 1 ہزار 129 دستی بموں کو ناکارہ بنایا۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق سالہا سال سے دہشت گرد تنظیموں کے مظالم سے تنگ آتے ہوئے اپنے گھر بار کو ترک کرنے والے شہری خوشی خوشی واپس لوٹ رہے ہیں۔

ترک مسلح افواج کے شامی علاقے عفرین میں شاخِ زیتون آپریشن کے بعد علاقے کے مکینوں کی واپسی کا عمل جاری ہے۔خوردنی اشیاء کی ترسیل اور باقاعدگی سے حفظان صحت کی خدمات فراہم کیے جانے والے علاقے میں ترک فوجیوں نے 208 بارودی سرنگیں اور 1 ہزار 129 دستی بموں کو ناکارہ بنایا ہے۔ترک فوجی دستے محفوظ علاقوں کو شہریوں کی واپسی کو ممکن بنانے کے لیے ہر طرح کی سہولتیں فراہم کر رہے ہیں۔ان امور کے ساتھ ساتھ عفرین میں معمول کی زندگی کی بحالی کے لیے ترک آفات و ہنگامی حالات کا ادارہ، ترک ہلال احمر اور اقوام متحدہ شہریوں کو انسانی امداد بہم پہنچانے میں سرگرداں ہیں۔علاوہ ازیں ترک محکمہ صحت کی جانب سے قائم کردہ موبائل اسپتال اور عفرین کے اسپتالوں میں حفظان صحت کی سہولتیں فراہم کی جا رہی ہیں۔اس طرح سالہا سال سے دہشت گرد تنظیموں کے مظالم سے تنگ آتے ہوئے اپنے گھر بار کو ترک کرنے والے شہری خوشی خوشی واپس لوٹ رہے ہیں۔

موضوعات:



کالم



شرطوں کی نذر ہوتے بچے


شاہ محمد کی عمر صرف گیارہ سال تھی‘ وہ کراچی کے…

یونیورسٹیوں کی کیا ضرروت ہے؟

پورڈو (Purdue) امریکی ریاست انڈیانا کا چھوٹا سا قصبہ…

کھوپڑیوں کے مینار

1750ء تک فرانس میں صنعت کاروں‘ تاجروں اور بیوپاریوں…

سنگ دِل محبوب

بابر اعوان ملک کے نام ور وکیل‘ سیاست دان اور…

ہم بھی

پہلے دن بجلی بند ہو گئی‘ نیشنل گرڈ ٹرپ کر گیا…

صرف ایک زبان سے

میرے پاس چند دن قبل جرمنی سے ایک صاحب تشریف لائے‘…

آل مجاہد کالونی

یہ آج سے چھ سال پرانی بات ہے‘ میرے ایک دوست کسی…

ٹینگ ٹانگ

مجھے چند دن قبل کسی دوست نے لاہور کے ایک پاگل…

ایک نئی طرز کا فراڈ

عرفان صاحب میرے پرانے دوست ہیں‘ یہ کراچی میں…

فرح گوگی بھی لے لیں

میں آپ کو ایک مثال دیتا ہوں‘ فرض کریں آپ ایک بڑے…

آئوٹ آف دی باکس

کان پور بھارتی ریاست اترپردیش کا بڑا نڈسٹریل…