ہفتہ‬‮ ، 05 جولائی‬‮ 2025 

کرکٹ ورلڈ کپ 2019 کب سے شروع ہو رہا ہے؟پاکستان کے تمام میچز کا شیڈول سامنے آگیا، پہلا مقابلہ کس سخت ترین ٹیم سے ہو گا؟جانئے

datetime 25  اپریل‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کولکتہ(آئی این پی)ورلڈ کپ 2019میں پاکستان اپنی مہم کا آغاز ویسٹ انڈیز کے خلاف کرے گا جب کہ دونوں ٹیمیں31مئی کو ناٹنگھم میں مقابل ہوں گی ،روبن لیگ فارمیٹ کے تحت ہونے والے میگا ایونٹ میں ہر ٹیم کو دیگرتمام9ٹیموں کے ساتھ ایک ایک میچ کھیلنا ہے، ٹاپ فور کو سیمی فائنل میں جگہ ملے گی۔ویب سائٹ کرک انفوپر موجود شیڈول کے مطابق پاکستان اپنی مہم کا آغاز 31مئی کو ویسٹ انڈیز کیخلاف ناٹنگھم میں میچ سے کریگا ۔

گرین شرٹس کا دوسرا مقابلہ 3جون کو میزبان انگلینڈ کیخلاف اسی وینیو پر ہونا ہے۔پاکستانی ٹیم 7جون کو برسٹل میں سری لنکا کے چیلنج کا سامنا کریگی،ٹاوئنٹن میں12 جون کو آسٹریلیا کے مقابل ہونا ہے،پاک بھارت ٹاکرا 16 جون کو مانچسٹر میں ہوگا،گرین شرٹس 23 تاریخ کو لارڈز میں جنوبی افریقہ کیخلاف برتری کی جنگ لڑیں گے،نیوزی لینڈ سے میچ 26 جون کو برمنگھم میں شائقین کی توجہ کا مرکز بنے گا، 29تاریخ کو افغانستان کیساتھ میچ لیڈز میں ہوگا۔پاکستان لیگ مرحلے کا آخری میچ 5 جولائی کو بنگلادیش کیخلاف کھیلے گا۔ اگر پیش قدمی جاری رہی تو پہلا سیمی فائنل9اور دوسرا 11کو ہوگا، گرین شرٹس کے 3میچز جمعہ جبکہ بھارت سمیت 2 مقابلے اتوار کو شیڈول کیے گئے ہیں۔یاد رہے کہ ویسٹ انڈیز اور افغانستان کی ٹیمیں کوالیفائرز کے ذریعے جبکہ دیگر رینکنگ کی بنیاد پر ورلڈکپ تک رسائی میں کامیاب ہوئی ہیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…