ہفتہ‬‮ ، 05 جولائی‬‮ 2025 

ورلڈ الیون، پی ایس ایل اور ویسٹ انڈیز کیساتھ میچوں کے بعد اب دنیائے کرکٹ کی کونسی بڑی ٹیمیں پاکستان آرہی ہیں؟بڑی خوشخبری سنا دی گئی

datetime 25  اپریل‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لندن(آئی این پی)پاکستان کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ مکی آرتھر نے کہاہے کہ پاکستان پرانٹرنیشنل کرکٹ کے دروازے کھلنے کاوقت قریب ہے۔نوجوان کھلاڑیوں پرمشتمل قومی ٹیم انگلینڈ کے مشکل ٹورمیں عمدہ کارکردگی کیلئے پرامید ہیں۔کینٹربری میں دورہ آئرلینڈ، انگلینڈ کے پہلے پریکٹس سیشن کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے مکی آرتھر نے کہاکہ لاہور میں ورلڈالیون اورسری لنکاسے میچزاورویسٹ انڈیزکے کراچی میں ٹی ٹوئنٹی سیریز نے کرکٹ بحالی کی راہ ہموارکردی ہے۔

اورجلدہم دنیاکی اہم ٹیموں کو پاکستان میں کھیلتے دیکھ سکیں گے۔انہوں نے کہاکہ انگلش ٹیم ہوم گراونڈ پر ٹیسٹ میں چارسال سے ناقابل شکست ہے۔یہاں کی کنڈیشنزہمیشہ مشکل ثابت ہوتی ہیں۔جبکہ ہماری ٹیم طویل دورانیے کی کرکٹ کیلئے کافی ناتجربہ کار ہے۔چند کھلاڑیوں کے علاوہ دیگرکھلاڑیوں کاتجربہ محدود ہے لیکن ہمارے نوجوان کھلاڑیوں نے سیریزکے لئے سخت محنت کی ہے اورانہیں ان کی جانب سے عمدہ کارکردگی دکھانے کایقین ہے اوروہ خود بھی ان کاکھیل دیکھنے کوبے تاب ہیں۔ان کاکہناتھا کہ یہاں کے سرد موسم اورکنڈیشنز میں کھلاڑیوں کوبہت زیادہ محنت کرناہوگی۔ہیڈ کوچ نے کہاکہ سرفرازاحمدکی قیادت میں پاکستان ٹیم مثبت کرکٹ کھیلنے آئی ہے۔وارم اپ میچزسے نوجوان کھلاڑیوں کوکنڈیشنزسے ہم آہنگ ہونے کاموقع ملے گا۔انھوں نے کہا فاسٹ بولرمحمدعامرسے سیریز میں بہت توقعات ہیں جوچارہفتے سے بہت زیادہ محنت کررہے ہیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…