ہفتہ‬‮ ، 05 جولائی‬‮ 2025 

ملائیشیا نے پاکستان کی نیوٹرل سیریز کی میزبانی کا گرین سگنل دیدیا

datetime 25  اپریل‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کوالالمپور(آئی این پی ) ملائیشیا نے پاکستان کی نیوٹرل سیریز کی میزبانی کا گرین سگنل دیدیا،ایم سی اے کے صدر مہندا والیپورام نے کہا ہے کہ میچز کی میزبانی کیلیے بہترین نیوٹرل وینیو ثابت ہوسکتے ہیں۔تفصیلات کے مطابق یواے ای میں لیگز کی بہتات اور سٹیڈیمز کے بڑھتے کرایوں کو دیکھتے ہوئے پاکستان کرکٹ بورڈ اب ملائیشیا کو نیوٹرل وینیو کے طور پر استعمال کرنے پر غور کررہا ہے ۔

گذشتہ دنوں چیئرمین پی سی بی نجم سیٹھی نے مقامی حکام سے ملاقاتوں میں امکانات کا جائزہ لیا، ملائیشین کرکٹ ایسوسی ایشن کے صدر مہندا والیپورام نے کہا ہے کہ ہمارے پاس انٹر نیشنل میچز کی میزبانی کیلئے وینیوز اور انفرااسٹرکچر موجود ہے، کینرارا اوول سٹیڈیم،کوالالمپور کی مصنوعی روشنیوں میں ڈے نائٹ ٹیسٹ میچز بھی ہوسکتے ہیں، ہوٹلز اور ٹرانسپورٹ سمیت تمام سہولیات بھی بہترین ہیں، برصغیر کے ملکوں اور ملائیشیا میں وقت کا بھی زیادہ فرق نہیں،ہم چند گھنٹے ہی آگے ہیں،،پاکستان یہاں پی ایس ایل میچز کی میزبانی کرے یا انٹرنیشنل کرکٹ کھیلنے کیلئے آئے خوش آمدید کہیں گے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…