ہفتہ‬‮ ، 05 جولائی‬‮ 2025 

عالمی شہرت یافتہ فٹبالر لیونل میسی نے زیادہ آمدنی میں کرسٹیانو رونالڈو کو پیچھے چھوڑ دیا

datetime 24  اپریل‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(آئی این پی)بارسلونا اور ارجنٹینا کے عالمی شہرت یافتہ فٹبالر لیونل میسی نے زیادہ آمدنی میں اپنے حریف کرسٹیانو رونالڈو کو پیچھے چھوڑ دیا ہے جبکہ منیجرزمیں مانچسٹر یونائیٹڈ کے ہوزے مورینیو سب پر بازی لے گئے۔موجودہ سیزن میں 126 ملین یوروز آمدنی کے ساتھ لیونل میسی اپنے تمام حریفوں سے کہیں آگے ہیں جہاں ان کے سب سے بڑے حریف کرسٹیانو رونالڈو نے 18-2017 سیزن میں 94ملین یوروز کمائے۔

گزشتہ سیزن میں رونالڈو اس فہرست میں 87.5ملین یوروز کما کر سب سے آگے تھے جبکہ میسی نے 76.5 ملین یوروز کمائے تھے۔اگر میسی کی آمدنی کا میچز سے موازنہ کیا جائے تو رواں سیزن لا لیگا، چیمپیئنز لیگ، اسپینش کپ، سپر کپ، ارجنٹینا کے لیے 4 انٹرنیشنل میچز اور بارسلونا کے بقیہ 5 میچوں کو ملا کر انہوں نے فیلڈ میں فی منٹ 25ہزار یوروز کمائے۔فرانسیسی فٹبال میگزین میں شائع فہرست کے مطابق اس دوڑ میں برازیل کے اسٹار نیمار تیسرے نمبر پر ہیں جنہوں نے 81.5ملین یوروز کمائے۔ چوتھے نمبر پر ریال میڈرڈ کے گیرتھ بیل ہیں جنہوں نے 44 ملین جبکہ بارسلونا کے دفاعی کھلاڑی جیرارڈ پی کے نے 29ملین یوروز کمائے۔منیجرز کی بات کی جائے تو مانچسٹر یونائیٹڈ کے مشہور منیجر ہوزے مورینیو 26ملین یوروز کمار کر سب سے آگے ہیں، چین کے منیجر مارسیلو لپی 23 ملین ڈالرز کما کر دوسرے جبکہ ایٹلیٹکو میڈرڈ کے ڈیاگو سیمیونے تیسرے نمبر پر ہیں۔ ریال میڈرڈ کے زین الدین زیڈان اور مانچسٹر سٹی کے پیپ گارڈیولا کا بالترتیب چوتھا اور پانچواں نمبر ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…