بدھ‬‮ ، 25 دسمبر‬‮ 2024 

پاک چین دوستی ہمالیہ کی بلندیوں سے ستاروں تک جا پہنچی سی پیک کے بعدکس جدید ترین ٹیکنالوجی میں شراکت داری، چین نے پاکستان کو اب تک سب سے بڑا تحفہ دے دیا

datetime 13  اپریل‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بیجنگ (آئی این پی) وفاقی وزیر منصوبہ بندی و ترقی و داخلہ احسن اقبال نے کہا ہے کہ پاکستان اور چین کے مابین خلائی ٹیکنالوجی میں تعاون سے پاک چین دوستی ستاروں سے بھی بلند ہو گئی ہے، سی پیک منصوبہ ون بیلٹ ون روڈ منصوبے کا اہم ستون ہے، پاکستان نے اقتصادی ترقی کے باعث گزشتہ سال اقتصادی ترقی کی شرح 5.8فیصد حاصل کرلی، ساہیوال اور پورٹ قاسم میں بجلی منصوبوں کی

تکمیل اس بات کا ثبوت ہے کہ سی پیک کے تحت شروع کئے گئے منصوبے تیزی سے مکمل ہو رہے ہیں، این آر ڈی سی کے وائس چیئرمین ننگ چیزنے کہا کہ پاکستان میں زرعی پیداوار بڑھانے کیلئے چین پاکستان کی مدد کرے گا، سی پیک کی کامیابی میں احسن اقبال کی انتھک محنت اور کاوشیں قابل قدر ہیں، پاک چین دوستی سی پیک کے بعد مزید مضبوط ہو گئی ہے،وائس چیئرمین نے گوادر میں بین الاقوامی ہوائی اڈے کی افتتاحی تقریب میں شرکت کی احسن اقبال کی دعوت قبول کرلی۔ جمعہ کو احسن اقبال نے سی پیک کیلئے این آر ڈی سی میں تعینات کئے گئے وائس چیئرمین ننگجیز سے ملاقات کی، ملاقات کے دوران احسن اقبال نے نیشنل پیپلز کانگریس کی جانب سے نئی چینی قیادت اور صدر شی جنگ پنگ کو منتخب ہونے پر مبارکباد دی۔ انہوں نے کہا کہ سی پیک ون بیلٹ ون روڈ منصوبے میں نہایت اہم ستون ہے، دونوں ممالک کی قیادت کی جانب سے اقدامات کے باعث سی پیک کا خواب شرمندہ تعبیر ہو رہا ہے، گزشتہ پانچ سال میں سی پیک منصوبوں کے باعث پاکستان ترقی کر رہا ہے ، گزشتہ مالی سال پاکستان نے اقتصادی ترقی کی شرح 5.8فیصد حاصل کی جو کہ پچھلے 11سالوں میں بلند ترین شروح ہے، ملک میں بجلی کی قلت ایک بڑا مسئلہ تھا جس پر ہم نے تقریباً قابو پالیا ہے، دونوں ممالک کے درمیان خلائی ٹیکنالوجی میں شراکت کے باعث یہ محاورہ بدل جانا چاہیے کہ

پاک چین دوستی ہمالیہ سے بلند ہے، پاک چین دوستی اب ستاروں سے بھی بلند ہے، ساہیوال اور پورٹ قسم میں بجلی منصوبوں کی تکمیل اس بات کا عندیہ ہے کہ سی پیک کے تحت شروع کئے گئے منصوبے تیزی سے مکمل ہو رہے ہیں، چینی وفد نے اس موقع پر احسن اقبال کے خیالات سے اتفاق کیا، اس بات پر اتفاق کیا گیا کہ زراعت کے شعبے میں بھی دونوں ممالک کے درمیان تعاون کو بڑھایا جائے گا

اور پاکستان میں زرعی پیداوار بڑھانے میں چین جدید ٹیکنالوجی کے ذریعے پاکستان کی مدد کرے گا۔ اس موقع پر احسن اقبال نے دونوں ممالک کے درمیان تجارت کو فروغ دینے پر زور دیا تا کہ پاکستان کی درآمدات میں اضافہ ہو سکے، سی پیک کے فوائد خطے کے تمام ممالک حاصل کر سکیں گے۔ احسن اقبال نے وائس چیئرمین کو گوادر میں بین الاقوامی ہوائی اڈے کی افتتاحی تقریب میں شرکت کی دعوت دی۔

اس موقع پر وائس چیئرمین ننگ زنگے نے کہا کہ وہ احسن اقبال سے مل کر نہایت خوش ہیں، سی پیک کی کامیابی میں احسن اقبال کی انتھک محنت اور کاوشیں قابل قدر ہیں، پاک چین دوستی بہت مضبوط رہی ہے اور سی پیک کے بعد اس دوستی میں مزید مضبوطی پیدا ہو گئی ہے، انہوں نے احسن اقبال کی دعوت قبول کرتے ہوئے کہا کہ وہ اعلیٰ سطح کے وفد کے ہمراہ پاکستان کا دورہ کریں گے۔ ملاقات میں پاکستان کے سفیر مسعود خالد اور ایمبیسی کے اعلیٰ حکام بھی موجود تھے۔(اح)

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…