جمعہ‬‮ ، 04 جولائی‬‮ 2025 

پاکستان کے اعتراض پر آئی سی سی میں بھارت کو بڑی شکست،بڑے ٹورنامنٹ سے محروم ہونا پڑ گیا

datetime 10  اپریل‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کوالا لمپور(این این آئی) پاکستان کے اعتراض پر آئی سی سی میں بھارت کو بڑی شکست،بڑے ٹورنامنٹ سے محروم ہونا پڑ گیا،تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ کے تحفظات کے پیش نظر ایشیا ء کرکٹ کپ کو بھارت سے متحدہ عرب امارات منتقل کردیا گیا جبکہ رواں ماہ پاکستان میں شیڈول ایشیا ء ایمرجنگ کپ کو بھارت کے اعتراض پر دو ممالک میں کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا

جو اب اپریل کے بجائے دسمبر میں مشترکہ طور پر پاکستان اور سری لنکا میں منعقد کیا جائے گا۔ملائیشیا ء کے دارالحکومت کوالالمپور میں ایشین کرکٹ کونسل کے اجلاس میں اہم فیصلے کیے گئے۔ اجلاس میں پاکستان کی نمائندگی چیئرمین پی سی بی نجم سیٹھی اور چیف آپریٹنگ افسر سبحان احمد نے کی۔اجلاس کی صدارت کونسل کے صدر نجم سیٹھی نے کی۔اجلاس میں پاکستان کی جانب سے بھارت میں ایشیا ء کپ کھیلنے پر تحفظات کا اظہار کیا گیا جس کے بعد کپ کی میزبانی بھارت سے لے کر متحدہ عرب امارات کو دیدی گئی ۔ ایونٹ کے مقابلے 13 سے 28 ستمبر تک یو اے ای منعقد ہوں گے اور ایمریٹ کرکٹ بورڈ اس کی میزبانی کرے گا۔ایشیا کپ میں 6 ممالک کی ٹیمیں حصہ لیں گی جن میں پاکستان، بھارت، سری لنکا، بنگلہ دیش اور افغانستان کی ٹیمیں شامل ہیں جبکہ ہانک کانگ، ملائیشیا،نیپال،عمان، سنگاپور اور یو اے ای کی ٹیموں میں سے ایک ٹیم کوالیفائر راؤنڈ کھیل کر ٹورنامنٹ کا حصہ بنے گی۔اس کے ساتھ ساتھ رواں ماہ پاکستان میں شیڈول ایشیا ء ایمرجنگ کپ کو بھارت کے اعتراض پر دو ممالک میں کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا۔ایشیا ء ایمرجنگ کپ کو اپریل کے بجائے اب دسمبر میں مشترکہ طور پر پاکستان اور سری لنکا میں منعقد کیا جائے گاّاس کے ساتھ ساتھ رواں سال پاکستان ایشین کرکٹ کونسل کے اجلاس کی میزبانی بھی کرے گا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…