جمعرات‬‮ ، 05 فروری‬‮ 2026 

’’سارا پنڈ وی مر جا وے تے تسی چو ہدری نہیں بن سکدے‘‘

datetime 10  اپریل‬‮  2018 |

اسلام آ با د (آ ئی این پی)پا رلیمنٹ کی پبلک اکا ئونٹس کمیٹی (پی اے سی) کے اجلاس میں مسلم لیگ (ن)اور تحریک انصاف کے ارکان میں نوک جھوک، مسلم لیگ(ن) کے شیخ رو حیل اصغر نے تحر یک انصاف کے شفقت محمود کو مخا طب کر تے ہو ئے کہا کہ سارا پنڈ وی مر جا وے تے تسی چو ہدری نہیں بن سکدے،جس پر کمیٹی کا اجلاس کشت زعفران بن گیا۔

منگل کو کمیٹی کا اجلاس چیئر مین کمیٹی خورشید شا ہ کی صدارت میں ہوا، کمیٹی نے پا کستان ہا ئوسنگ ور کس کے تحت ایک منصو بہ میں ہو نے والی بے ضا بطگیو ں با رے انکوا ئری کا حکم دیا تو کمیٹی ر کن مو لا نا غفور حیدری نے کہا کہ جو معاملہ جمعیت علما ئے اسلام سے متعلق ہے ا س کے با رے میں انکوا ئری کا حکم دے دیا گیا ہے،پا کستان مسلم لیگ (ن) اور پا کستان پیپلز پا رٹی نے ملک کا جو حال کیا ہے وہ سب کے سا منے ہے ، اس پر کمیٹی رکن رو حیل اصغر نے کہا آ پ دو نو ں جما عتو ں کے اتحا دی رہے ہیں ، رو حیل اصغر نے شفقت محمود کو مخا طب کر تے ہو ئے کہا کہ اگر آ پ کو اقتدار کا مو قع ملا تو یہ آ پ کے ساتھ بھی ہو ں گے تا ہم ایک با ت اہم ہے کہ سارا پنڈ وی مر جا وے تسا ں چو ہدری نہیں بن سکدے، اس با ت پر کمیٹی ار کان نے قہقہہ لگا یا اور شفقت محمود بھی مسکرا تے رہے۔ کمیٹی ر کن غلام مصطفی نے کہا کہ منصو بہ کی جگہ کا معا ئنہ کر نے کیلئے مو لا نا غفور حیدری کو بھیجا جا ئے تا کہ یہ اس کی تکمیل کے لیئے د عا کروا سکیں اور اگر منصو بہ مکمل نہیں ہو رہا تو پھر اس کی فا تحہ خا نہ کروا دی جا ئے جس پر غفور حیدری نے کہا جو حا ل دو نو ں سیا سی جما عتو ں نے ملک کا کیا ہے اس پر بھی د عا کر نے کی ضرورت ہے۔واضح رہے کہ گزشتہ روز ترجمان پی ٹی آئی فواد چوہدری نے پریس کانفرنس کے دوران کہا تھا کہ عام انتخابات سے قبل ہی ساری کی ساری ن لیگ بکھر جائے گی۔ شیخ روحیل اصغر کا شفقت محمود کی جانب اچھالا جانے والے فقرے کے پیچھےتحریک انصاف کی ن لیگ کے اراکین اسمبلی کی پرواز پر کئے جانے والے تبصرے ہیں۔

موضوعات:



کالم



آئل اینڈ سپیس وار


مجھے ایران میں مظاہروں کی پہلی اطلاع 31دسمبر 2025ء…

محبت تا ابد

وہ بے چارہ 1627ء تک غیر معروف اور نامعلوم تھا‘…

اصفہان میں دو دن

کاشان سے اصفہان کے لیے دو راستے ہیں‘ پہلا راستہ…

کاشان میں ایک دن

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر واقع ہے‘…

قم میں آدھا دن

ہم تیسرے دن قم روانہ ہو گئے‘ قم تہران سے ڈیڑھ…

تہران میں کیا دیکھا (سوم)

مجھے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

تہران میں کیا دیکھا(دوم)

مجھے2024ء میں تہران میں امام خمینی کا گھر اور ایران…

تہران میں کیا دیکھا

ہمارا گروپ 25 دسمبر 2025ء کو تہران پہنچا‘ اسلام…

چھوٹی چھوٹی نیکیاں اور بڑے معجزے

اسلام آباد کا بائیس سالہ طالب علم طلحہ ظہور…

ونڈر بوائے

یہ بنیادی طور پر تین پاشائوں کی کہانی ہے‘ طلعت…

سہیل آفریدی کا آخری جلسہ

وہ جنرل کے سامنے بیٹھا‘ تھوڑی دیر دائیں بائیں…