ہفتہ‬‮ ، 28 ستمبر‬‮ 2024 

کامن ویلتھ گیمز ، ہاکی کے مقابلے میں پاکستان اور انگلینڈ کے مابین گروپ میچ دو، دو گول سے برابر

datetime 8  اپریل‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

گولڈ کوسٹ (این این آئی)آسٹریلیا کے شہر گولڈ کوسٹ میں جاری کامن ویلتھ گیمز میں ہاکی کے مقابلے میں پاکستان اور انگلینڈ کے مابین گروپ میچ دو، دو گول سے برابر ہو گیا۔پاکستان کی جانب سے ارسلان قادر اور علی مبشر نے ایک ایک گول سکور کیا جبکہ انگلینڈ کی جانب سے مارک گلیگ ہورن اور سیم وارڈ نے گول سکور کیے۔ٹورنامنٹ میں یہ پاکستان کا تیسرا میچ تھا اور تینوں میچ ڈرا کرنے کے بعد پاکستان کے سیمی فائنل میں رسائی کے امکانات کافی کم ہو گئے ہیں۔اس میچ میں دونوں ٹیموں نے

قدرے محتاط انداز میں شروعات کیں اور پہلے دو کوارٹرز میں مقابلہ بغیر کسی گول کے برابر تھا اور دونوں ٹیموں نے زیادہ جارحانہ انداز نہیں اپنایا۔تیسرا کوارٹر شروع ہوتے ہیں کھیل میں واضح تیزی دیکھنے میں آئی اور پاکستان کی جانب سے ارسلان قادر نے فیلڈ گول سکور کر کے پاکستان کو سبقت دلا دی۔لیکن تین منٹ بعد انگلینڈ کی جانب سے گلیگ ہورن نے پینالٹی کارنر پر گول کر کے میچ برابر کر دیا۔اس کے بعد دونوں ٹیموں نے ایک دوسرے پر تابڑ توڑ حملے شروع کر دئیے اور مقابلہ ایک سمت سے دوسری سمت تک شروع ہو گیا۔آخری کوارٹر کے آغاز پر پاکستان نے گول سکور کرنے کا سنہرا موقع ضائع کر دیا اور پاکستان کو اس کا خمیازہ فوراً بھگتنا پڑا جب اگلے ہی منٹ میں انگلینڈ کی جانب سے سیم وارڈ نے پینالٹی کارنر پر اپنی ٹیم کے لیے دوسرا گول کر دیا۔اس موقع پر پاکستان نے ایک بار پھر اپنی ثابت قدمی دکھاتے ہوئے انگلینڈ کے گول پر حملے جاری رکھے اور میچ ختم ہونے سے تین منٹ قبل امپائر ریویو کا مطالبہ کیا جس کی مدد سے انہیں پینالٹی کارنر ملا اور علی مبشر نے گول کر کے میچ برابر کر دیا۔آخری لمحات میں انگلینڈ کی ٹیم نے گول کر دیا لیکن امپائر نے ان کی اپیل مسترد کر دی۔پاکستان ٹورنامنٹ میں اپنا آخری میچ 11 اپریل کو ملائیشیا کے خلاف کھیلے گا۔ واضح رہے کہ اس سے قبل پاکستان نے ویلز کے خلاف 1۔1 جبکہ انڈیا کے خلاف 2۔2 سے میچ ڈرا کیے تھے۔



کالم



خوشحالی کے چھ اصول


وارن بفٹ دنیا کے نامور سرمایہ کار ہیں‘ یہ امریکا…

واسے پور

آپ اگر دو فلمیں دیکھ لیں تو آپ کوپاکستان کے موجودہ…

امیدوں کے جال میں پھنسا عمران خان

ایک پریشان حال شخص کسی بزرگ کے پاس گیا اور اپنی…

حرام خوری کی سزا

تائیوان کی کمپنی گولڈ اپالو نے 1995ء میں پیجر کے…

مولانا یونیورسٹی آف پالیٹکس اینڈ مینجمنٹ

مولانا فضل الرحمن کے پاس اس وقت قومی اسمبلی میں…

ایس آئی ایف سی کے لیےہنی سنگھ کا میسج

ہنی سنگھ انڈیا کے مشہور پنجابی سنگر اور ریپر…

راشد نواز جیسی خلائی مخلوق

آپ اعجاز صاحب کی مثال لیں‘ یہ پیشے کے لحاظ سے…

اگر لی کوآن یو کر سکتا ہے تو!(آخری حصہ)

لی کو آن یو اہل ترین اور بہترین لوگ سلیکٹ کرتا…

اگر لی کوآن یو کر سکتا ہے تو!

میرے پاس چند دن قبل سنگا پور سے ایک بزنس مین آئے‘…

سٹارٹ اِٹ نائو

ہماری کلاس میں 19 طالب علم تھے‘ ہم دنیا کے مختلف…

میڈم چیف منسٹر اور پروفیسر اطہر محبوب

میں نے 1991ء میں اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور سے…