جمعرات‬‮ ، 03 جولائی‬‮ 2025 

ہم اپنے بچے کا کیا نام رکھیں گے؟ معروف کرکٹر شعیب ملک کی اہلیہ ثانیہ مرزا نے بڑا سرپرائز دے دیا

datetime 7  اپریل‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) پاکستان کے معروف کرکٹر شعیب ملک کی اہلیہ ٹینس سٹار ثانیہ مرزا نے کہا ہے کہ ہمارے بچہ مرزا ملک کہلائے گا اور یہی اس کا خاندانی نام بھی ہو گا، واضح رہے کہ ثانیہ مرزا نے گوا فیسٹ 2018 میں صنفی تعصب کے موضوع پر اظہار خیال کرتے ہوئے اس راز سے پردہ اٹھایا کہ ان کی اولاد کا خاندانی نام کیا ہو گا،

اس موقع پر انہوں نے کہا کہ شعیب ملک اور میں نے اس حوالے سے بات کی اور ہم دونوں میں طے پایا کہ جب بھی ہمارا بچہ ہوگا اس کا خاندانی نام مرزا ملک ہوگا صرف ملک نہیں ہو گا اس کے علاوہ ثانیہ مرزا نے بتایا کہ میرے شوہر کی خواہش ہے کہ ہماری پہلی اولاد بیٹی ہو۔ اس موقع پر ثانیہ مرزا نے صنفی امتیاز کے اپنے تجربے سے بھی شرکاء کو آگاہ کیا اور بتایا کہ ہم دو بہنیں ہیں،کبھی خواہش نہیں رہی کہ ہمارا ایک بھائی بھی ہو، ہمارے کچھ رشتے دارمیرے والدین پر بیٹے کی پیدائش کا زور ڈالتے تھے تاکہ خاندانی نام آگے بڑھ سکے۔ ثانیہ مرزا نے کہا کہ اس طرح کی بات کرنے والے انکل اور آنٹی سے میرا جھگڑا رہتا تھا کہ وہ کیوں میرے والدکو کہتے ہیں کہ ان کے ہاں بیٹے ہونا چاہیے، انہوں نے کہا کہ میرا نام آج بھی ثانیہ مرزا ہے اور میں نے شادی کے بعد اپنا خاندانی نام تبدیل نہیں کیا۔  پاکستان کے معروف کرکٹر شعیب ملک کی اہلیہ ٹینس سٹار ثانیہ مرزا نے کہا ہے کہ ہمارے بچہ مرزا ملک کہلائے گا اور یہی اس کا خاندانی نام بھی ہو گا، واضح رہے کہ ثانیہ مرزا نے گوا فیسٹ 2018 میں صنفی تعصب کے موضوع پر اظہار خیال کرتے ہوئے اس راز سے پردہ اٹھایا کہ ان کی اولاد کا خاندانی نام کیا ہو گا، اس موقع پر انہوں نے کہا کہ شعیب ملک اور میں نے اس حوالے سے بات کی اور ہم دونوں میں طے پایا کہ جب بھی ہمارا بچہ ہوگا اس کا خاندانی نام مرزا ملک ہوگا

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…