کراچی (آن لائن) ویسٹ انڈیز کے دورہ سے پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ کی بحالی پر جہاں سابق کرکٹرز خوش دکھائی دیئے وہی راشد لطیف نے شدید برہم اور نالاں نظر آئے نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے راشد لطیف کا کہنا تھا کہ ’’جس طرح سے سٹیڈیم میں میوزک چل رہا ہے، میں پاکستان کرکٹ بورڈ سے کہنا چاہتا ہوں کہ یہ ڈومیسٹک کرکٹ یا
پی ایس ایل نہیں ہے، یہ انٹرنیشنل کرکٹ ہے اور اس کے لوازمات کچھ اور ہیں جن کا احترام کرنا چاہئے۔دو جوکر بلا کر پی ایس ایل کے دو گانے لگا کر آپ سمجھتے ہیں کہ ایونٹ کامیاب ہو جائے گا ؟ یہ غلط طریقہ ہے۔ بین الاقوامی کرکٹ کی اپنی ایک حیثیت اور احترام ہے اور یہ دو چار جوکروں کو بلا کر گانے کروانے سے آپ کی کرکٹ بہتر نہیں ہو گی۔‘‘۔()