جمعہ‬‮ ، 04 جولائی‬‮ 2025 

میچ کے دوران شاداب خان بے قابو،ویسٹ انڈین کھلاڑی کو انتہائی شرمناک گالی دے ڈالی،کمنٹیٹر وسیم اکرم کا حیرت انگیز ردعمل،گالی کا ’’چین‘‘ اورچینی شہریوں سے تعلق جوڑ دیا،میچ ریفری ڈیوڈ بون نے سزا سنادی

datetime 3  اپریل‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (نیوزڈیسک) ویسٹ انڈیز کے خلاف دوسرے ٹی ٹوئنٹی انٹر نیشنل میچ میں پاکستان کے لیگ اسپنر شاداب خان کو نازیبا کلمات کہنے کی پاداش میں میچ ریفری نے جرمانہ عائد کر دیا ۔نیشنل اسٹیڈیم کراچی پر پیر کو کھیلے گئے

دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ کے دوران نےویسٹ انڈیز کے بیٹسمین چڈوک والٹن کو آؤٹ کرنے کے بعد نازیبا اشارہ کرنے کے ساتھ ساتھ نازیبا کلمات بھی ادا کیے ۔جس کا آئی سی سی کے میچ ریفری ڈیوڈ بون نے سخت نوٹس لیا اورمعمول کی سماعت کے بعد آرٹیکل 2.1.7 کی خلاف وزری پر میچ فیس کا 20فیصد جرمانہ عائد کرنے کے ساتھ ساتھ ایک ڈیمرٹ پوائنٹ بھی دیا ۔آئی سی سی قوانین کے مطابق اگر شاداب خان نے اگلے دوسال میں مزید تین ڈیمرٹ پوائنٹس لے لیے تو ان پر ایک ٹیسٹ میچ ،دو ون ڈے انٹر نیشنل یا دو ٹی20انٹر نیشنل میچوں کی پابندی بھی لگائی جاسکتی ہے۔واضح رہے کہ ویسٹ انڈیز اور پاکستان کے دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں چیڈوک والٹن 40سکور بنا کر کریز پر موجود تھے کہ شاداب خان نے انہیں کلین بولڈ کردیا ،اس کے بعد شاداب خان نے والٹن کی طرف ہاتھ سے اشارہ کیا اور نازیبا الفاظ ادا کیے۔شاداب خان کی گالی پر پردہ ڈالتے ہوئے کمنٹیٹر وسیم اکرم نے مزاحیہ انداز میں بات کرتے ہوئے کہا کہ شاداب خان کرکٹ کا چینی نام بتا رہے تھے۔وسیم اکرم کی یہ بات سن کر رمیض راجہ بھی ہنس پڑے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…