ہفتہ‬‮ ، 05 جولائی‬‮ 2025 

شاہد آفریدی بھی کشمیریوں کے قتل عام پر افسردہ، آزادی کے متوالوں پر بھارتی مظالم ،دنیا خاموش کیوں؟لالہ کے دبنگ بیان نے بھارت میں طوفان برپا کر دیا، متعصب بھارتی میڈیا کی چیخیں نکل گئیں

datetime 3  اپریل‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی مظلوم کشمیریوں کے حق میں سامنے آگئے، بھارتی مظالم دنیا کے سامنے لانے پر بھارتی میڈیا چیخ اٹھا۔ تفصیلات کے مطابق قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی مظلوم کشمیریوں کی آواز بن کر سامنے آگئے ہیں اور انہوں نے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کے ہاتھوں نہتے اور بے گناہ کشمیریوں کے قتل عام کے

خلاف اٹھائی ہے جس پر بھارتی میڈیا کو مرچیں لگ گئی ہیں۔ گزشتہ دوروز کے دوران بھارتی فوج نے مقبوضہ کشمیر میں ظلم و بربریت کی انتہا کرتے ہوئے 20 معصوم و بے گناہ کشمیریوں کو شہید اور 200 سے زائد افراد کو زخمی کردیا تھا۔ بھارتی فوج کے اس انسانیت سوز سلوک پر پورا پاکستان سراپا احتجاج ہے۔ وزیر اعظم پاکستان سمیت تمام سیاستدانوں نے کشمیر میں گزشتہ دوروز سے جاری ظلم کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔جہاں پاکستانی سیاستدانوں سمیت ہر شعبے سے تعلق رکھنے والے افراد کشمیر میں جاری بھارتی مظالم کے خلاف آواز بلند کررہے ہیں، وہیں قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفرید ی بھی بے گناہ کشمیریوں کی حمایت میں سامنے آئے ہیں۔ سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں شاہد آفریدی کہا کہنا تھا کہ ’’مقبوضہ کشمیر میں صورتحال بہت پریشان کن ہے، ظالم حکومت اپنے حق خودارادیت اور آزادی کے لئے آواز بلند کرنے والوں کو شہید کررہی ہے، کشمیر کی صورتحال پر اقوام متحدہ اور بین الاقوامی تنظیمیں کہاں ہیں، حیرت ہے کہ یہ خونریزی کو بند کروانے کے لئے کردار کیوں ادا نہیں کررہیں۔‘‘بھارتی حکومت کیساتھ اقوام متحدہ اور انسانی حقوق کی بین الاقوامی تنظیموں کو مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر نوٹس لینے کا شاہد آفریدی کا ٹویٹ بھارتیوں کے دل میں کانٹے کی طرح چبھا ہے اور بھارتی میڈیا کو مرچیں لگ گئی ہیں

اور شاہد آفریدی کے اس بیان پر بھارتی میڈیا نے طوفان برپا کر دیا ہے۔ سابق پاکستانی کرکٹ کپتان کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے بھارتی میڈیا نے شاہد آفریدی کے اس بیان کو بھارت کی بے عزتی قرار دیا ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…